ریاستی حکومت7جنوری کے بعد نائٹ کرفیومیں توسیع کافیصلہ کرے گی

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2021, 11:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍دسمبر(ایس او نیوز)بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر نے بتا یا کہ بی بی ایم پی حدود میں 15سے18سال کی عمر کے بچوں کو کووڈویکسین دینے کے لئے تمام تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ایک انداز کے مطابق بی بی ایم پی حدود میں 7.2لاکھ بچے ویکسین لیں گے۔ محکمہ تعلیمات عامہ سمیت دیگر محکمہ جات سے تمام تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں کو گوروگپتا نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے ڈوز اور بوسٹر ڈوز کے درمیان9سے 12ماہ کا فاصلہ ہونا چاہئے۔انہوں نے بتا یا کہ دوسرے ڈوزدینے کے معا ملہ میں شہر بنگلور نے صد فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ ہائی اسکول اور پری یونیورسٹی کالجوں میں زیر تعلیم15سے 18سال کے درمیان کے طلبہ کی مکمل تعداد کا پتہ لگنے کے بعد وارڈسطح پر ویکسین دینے کی مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنایا جا ئے گا۔ اس سے قبل 18سال سے زیادہ عمر کے طلبہ کو کووڈ ویکسین دینے کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے زیادہ سے زیادہ طلبہ نے ویکسین لیا تھا،اسی طرح اسکول اور کالجوں کے کیمپس میں ویکسین دیا جائے تو زیادہ سے زیادہ طلبہ ویکسین لے سکیں گے،اس سلسلہ میں بھی بی بی ایم پی سنجیدگی کے ساتھ غور کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹرز اور نجی اسپتالوں میں بھی ویکسین لینے کی سہولت فراہم کی جا ئے گی۔انہوں نے بتا یا کہ جھونپڑ پٹی علاقوں کے رہائشی15سے18سال کے درمیانی بچوں تک پہنچ کر ویکسین دینے کے لئے درکار اقدامات کئے جا ئیں گے اور ضرورت پڑنے پر غیر سرکاری تنظیموں سے تعاون حاصل کیا جا ئے گا۔ سب سے پہلے ہائی اسکول اور کالجوں میں کووڈ ویکسین دینے کا سلسلہ شروع کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا یا کہ 3جنوری سے بی بی ایم پی اپنے حدود میں 15سے18سال کے درمیانی بچوں کو ویکسین دینے کا سلسلہ شروع کرے گا۔ حکومت کی جانب سے جاری کووڈ رہنما خطوط پر بی بی ایم پی سختی سے عمل کرے گا اور اس کے لئے درکار احتیاطی اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ انہو ں نے بتا یا کہ ریاستی حکومت ریاست بھر میں 28دسمبر سے10 دنوں تک نائٹ کرفیو نافذ کیا ہے،بی بی ایم پی کی حدود میں نائٹ کرفیو کے خلاف ورزی کرنے والے افراد پر کڑی نظر رکھی جا ئے گی۔ رات10سے قبل ہوٹلس،ریسٹورنٹس،بار،کلب کو بند کرنا ہو گا،اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے جاری رہنما خطوط پر عمل کرنے کی نگرانی کے لئے بی بی ایم پی مارشلز اور شعبہ صحت کے افسروں کو مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ۔ ضوابط کے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا ئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پو لیس اہلکار رات 10بجے کے بعد سڑکوں پر نکلنے والی گاڑیوں کی سختی کے ساتھ تلاشی لیں گے،ایمرجنسی حالات میں اگر دستاویزات پیش کئے جا ئیں تو ایسی سواریوں کو اجازت دی جا ئے گی۔ شہر میں کوڑا نکاسی کرنے والے کنٹراکٹروں کی واجب الادا رقم جاری کرنے کی مانگ کو لے کر31دسمبر سے ہڑتال شروع کرنے کے اقدام پر بی بی ایم پی چیف کمشنر نے کہا کہ شہر میں کوڑا کے مسائل پیش نہ آئے اس کے لئے انہوں نے کنٹراکٹروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے،اس دوران انہوں نے ہڑتال کو واپس لینے کی گزارش بھی کی ہے،اور ان کے مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کا یقین دلا یا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کووڈ کے رہنما خطوط پر سختی کے ساتھ عمل کرتے ہو ئے کوروناوائرس اور اومیکرون کی روک تھام میں بی بی ایم پی اور حکومت کا تعاون کریں۔ محکمہ پو لیس سے نائٹ کرفیو کے دوران سخت نگرانی ہوگی،اس سلسلہ میں انہوں نے پولیس کمشنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیاہے، نائٹ کرفیو کے لئے پو لیس اہلکاروں کے ساتھ ہوم گارڈس اور بی بی ایم پی مارشلز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ300افراد کے نمونوں کو جینوم سیکوسینگ ٹسٹ کے لئے روانہ کیا جا رہا ہے۔بی بی ایم پی چیف کمشنر نے بتا یا کہ7جنوری کے بعد نائٹ کرفیو میں تو سیع کا انہیں اختیار نہیں ہے اس سلسلہ میں حکومت قطعی فیصلہ لے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...