کرناٹک میں3 دنوں تک مزدوروں کو بنگلورو کے ایس آر ٹی سی بس میں مفت سفر کی سہولت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th May 2020, 1:16 PM | ریاستی خبریں |

 بنگلورو،4؍مئی (ایس او نیوز)  وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے اتوار کے دن یہ اعلان کیا ہے کہ 3 ؍دنوں تک بنگلورو کے ایس آر ٹی سی بس اسٹیشن سے شہر میں  پھنسے ہوئے مزدوروں کو ان کے آبائی شہر اور ضلع تک پہنچے کیلئے کے ایس آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اتوار کی صبح ہی سے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس اور بنگلورو شہر سے کرناٹک کے مختلف علاقوں تک پھنسے ہوئے مزدوروں کو لانے لے جانے کے ایس آر ٹی سی بسوں کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ ان بسوں کا کرایہ کے ایس آر ٹی سی کو حکومت خود ادا کرنے والی ہے ۔ بس میں سفر کیلئے ماسک، سینی ٹائزر، سماجی احتیاطی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان مزدورں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہاہے۔ اس کیلئے ریاست بھر میں 150 بسوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

بنگلورو کے ایس آر ٹی سی بس اسٹیشن پر اتوار کی صبح ہی سے مزدوروں کے علاوہ دوسرے افراد بھی جمع ہوجانے سے دھکا مکھی کی نوبت آگئی ہے۔پہلے یہ خبر آئی تھی کہ مسافروں کو اور مزدوروں کو ان کے شہر لے جانے بس میں ضرورت سے زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑرہا ہے جو مزدوروں کے  بس کی بات نہیں تو وزیر اعلیٰ نے 3؍ دونوں تک مزدورں کو بسوں میں مفت سفر کی اجازت دی ۔

اس اعلان کے پیش نظر غیر مزدور طبقہ بھی صبح ہی سے بس اسٹیشن پر بڑی تعداد میں جمع ہوجانے سے ہجوم کو کنٹرول کرنا دشوار ہوگیاہے۔ اسی دوران رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ نے شانتلا جنکشن سے قریب گاؤں لوٹ رہے ان مزدوروں کیلئے ضروری راشن کٹ کی تقسیم کا پروگرام رکھا تھا۔ کچھ مزدور راشن کٹ لینے ادھر دوڑ پڑے اور جو غیر مزدور مسافر بس اسٹیشن پر جمع ہوگئے تھے انہوں نے بسوں پر پہلے قبضہ کر لیا تھا۔ پولیس اور کے ایس آر ٹی سی سکیورٹی فورس کی مدد سے مسافروں کے شناختی کارڈ، آدھار کارڈ دیکھ کر انہیں مختلف بسوں میں سوار کر کے روانہ کیا جارہا ہے۔

یادرہے کہ کےپی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا کہ مزدوروں کو بس سہولت کا اعلان کر کے ان مزدوروں سے دوگنا کرایہ وصول کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ پہلے ہی وہ روزگار نہ ہونے سے پریشان ہیں، کھانے پینے کی سہولت نہیں ہے۔ ایسے میں حکومت انہیں مفت ان کے مقامات تک پہنچانے کے ساتھ انہیں راشن کی سہولت فراہم کرے نہ کہ گاؤں جا کر وہاں بھوکے مرنے پر مجبور کیا جائے۔ اس مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے 3 ؍ دن مزدوروں کو ایک مقام سے دوسرے مقام اور ان کے آبائی شہروں کو پہنچا نے مفت بس کی سہولت فراہم کردی ہے۔ 

اسی دوررران ریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ پارٹی کے ایس آر ٹی سی کو مفت بسیں چلانے پر ایک کروڑ روپئے کا عطیہ دے دی رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔