کیا مسلمانوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔ (روزنامہ سالار ، بنگلور میں رضوان اللہ خان کی خصوصی رپورٹ)

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2022, 2:10 PM | ریاستی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بنگلورو،21؍مارچ :  کہیں  ایسا تو نہیں کہ ریاستی حکومت مسلمانوں کو تعلیم سے محروم کرنے پر تل گئی ہے؟ کرناٹک کے محکمہ تعلیم کی طرف سے تمام اسکولوں میں زیر تعلیم مسلم طلباء کو خوفزدہ کرنے اور ان کو کسی نہ کسی طریقہ سے تعلیم سے دور رکھنے کی مبینہ کوشش بے نقاب ہوئی ہے-ریاستی حکومت کی طرف سے سرکاری پی یو کالجوں میں حجاب پر پابندی عائد کرنے او ر اس معاملہ میں کرناٹک ہائی کور ٹ کی طرف سے فیصلہ سامنے آنے اور اس کے بعد اس فیصلہ کو سریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے بعد ریاستی بی جے پی حکومت نے سرکاری، ایڈیڈ اور ان ایڈیڈ،ہائی اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم مسلم طلباء کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے-

محکمہ بنیادی وثانوی تعلیم کے باوثوق ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے تمام اضلاع کے ڈی ڈی پی آئیز کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ ہائی اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم تمام مسلم لڑکیوں کی پروفائلنگ کرے  اور ان کی مکمل تفصیلات یکجا کر کے فوری ہیڈکواٹرس روانہ کی جائیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاستی محکمہ کی طرف سے تمام اضلاع کے افسروں سے کہا گیا ہے کہ ہر ضلع میں اسکولوں اور کالجوں کی مجموعی تعداد اور ان میں تعلیم مسلم لڑکوں اورلڑکیوں کی تعدا د کے علاوہ ان کی انفرادی تفصیلات بھی روانہ کی جائیں ۔ خصوصاًساحلی علاقوں میں آنے والے اضلاع اڈپی، منگلورو، کندا پورا،بھٹکل اور آس پاس کے علاقوں میں زیر تعلیم تمام مسلم طلباء کی پروفائلنگ فوری طور پر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے -

بتایا جاتا ہے کہ حجاب معاملہ میں ریاستی حکومت کی طرف سے پہلے سرکاری حکم نامہ کا اجراء، پھرہائی کور ٹ کا عبوری فیصلہ،پھرہائی کور ٹ کے قطعی فیصلہ کے منظر عام پر آجانے کے بعد بھی مسلم طلباء کی طرف سے کالجوں اور اسکولوں میں حجاب پہن کر ہی آنے کیلئے جاری اصرار سے ناراض اعلیٰ سرکاری حکام نے تمام طلباء کی پروفائلنگ کا حکم جاری کیا ہے-

بتایاجاتا ہے کہ حجاب معاملہ میں عدالت کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد متعدد اضلاع میں باحجاب مسلم طالبات کی طرف سے حجاب پہن کر امتحان کا موقع نہ دئیے جانے اور امتحان کا بائیکاٹ کرنے کے فیصلہ کے بعد وزیر تعلیم بی سی ناگیش کی طرف سے محکمہ کے افسروں کو اس صورتحال سے نپٹنے کیلئے مناسب منصوبہ بنانے کی ہدایت جاری کی ہے  جس کے فوری بعد محکمہ کے اعلیٰ افسروں نے وزیر کو یہ تجویز پیش کی کہ ریاست بھر کے تمام سرکاری، ایڈیڈ اور ان ایڈیڈ ہائی اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم مسلمان طلبا ء کی پروفائلنگ کی جائے- اس تجویز کو سرکاری سطح پر فوری منظوری مل گئی اور بتایا جاتا ہے کہ پیر سے ہی اس پر عمل کرتے ہوئے جلد از جلد اس کی رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے-

محکمہ تعلیمات کے ایک افسر نے اس سلسلہ میں گمنامی کی شرط پر ’سالار‘ سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ حکومت کی طرف سے مسلم طلباء کی پروفائلنگ کرنے کی ہدایت تمام اضلاع کے ڈی ڈی پی آئی درجہ کے افسروں کو روانہ کی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلہ میں دو تین دنوں کے اندر ریاست کے تمام ہائی اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم مسلم طلباء کی مجموعی تعداد روانہ کردی جائے - اس افسر نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے مسلم طلباء کی تعداد معلوم کر نے کا ایک مقصد یہ معلوم کرنا  ہو سکتا ہے کہ اگر حجاب پر پابندی سپریم کور ٹ کے فیصلہ کے بعد بھی برقرار رہتی ہے تو اس صورت میں کتنے مسلم طلباء اورطالبات سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا سلسلہ ترک کر سکتے ہیں اور اس کا اسکولوں پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟-

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...