کورونامریضوں کے راست رابطہ میں آنے والوں کو 14دنوں کیلئے سرکاری اسپتالوں میں لازمی کوارنٹائن کیاجائے گا

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2020, 7:56 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30؍مارچ(ایس او نیوز) کورونا وائرس کے مریضوں کے راست طورپر رابطہ میں آنے والے لوگوں کو اب لازمی طورپر 14دنوں کے لئے کوارنٹائن کیاجائے گا۔ اس سے قبل ایسے لوگوں کوان کے گھروں میں علاحدہ رکھ کر نگرانی کی جاتی تھی۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں محکمہ صحت کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا۔

محکمہ صحت کے ایک افسر نے بتایاکہ ریاست میں اب تک کورونا وائرس کے جتنے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے25فیصد مریض کورونا وائرس کے مریضوں سے راست رابطہ کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے راست رابطہ میں آنے والے افراد کوان کے گھروں میں علاحدہ رکھاگیا۔ ان کے بازو پرمہر پر کوارنٹائن کی باقاعدہ مہر بھی لگائی گئی۔ اس کے باوجود یہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آرہے ہیں جس کی وجہ سے شہرمیں کوروناوائرس مزید پھیلنے کاخدشہ بڑھ گیاہے۔

اس لئے حکومت نے فیصلہ کیاہے ان افراد کوسرکاری اسپتالوں میں کورنٹائن کیاجائے۔ ان لوگوں کو حکومت کی طرف سے نشاندہ مخصوص اسپتالوں،گیسٹ ہاؤز اورہوٹلوں میں 14دنوں کیلئے علاحدہ رکھا جائے گا۔ ایسے افرادجن کو یہ مرض لاحق ہونے کاخدشہ زیادہ رہتاہے انہیں سرکاری اسپتالوں میں داخل کیاجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...