8؍ جون سے مساجد کھلیں گی؛ ریاستی اقلیتی کمیشن کی طرف سے رہنما خطوط جاری

Source: S.O. News Service | Published on 7th June 2020, 11:37 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،7؍ جون (ایس او نیوز) کرناٹک میں 8 جون سے مساجد کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ 2؍ ماہ سے زائد عرصہ کے بعد مصلیوں کو مسجد میں داخل کرنے کا موقع ملے گا۔ کورونا وائرس  وباء نے زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کرتے ہوئے عبادتوں میں بھی خلل پیدا کیا ہے۔

مرکزی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد کی ریاستی حکومت نے 8 ؍ جون سے تمام عبادت گاہوں کو عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ لیا ہے۔ حکومت کے اس اعلان کے بعد کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن نے مسجدوں کیلئے گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔ امام ، مصلی جہاں تک ہوسکے گھروں سے ہی وضو بنا کر آئیں، مسجد میں وضو کیلئے حوض کا استعمال ہر گز نہ کیا جائے ، حوض کے بجائے نل کا استعمال کیا جائے ۔ بیت الخلاء پاک و صاف رکھے جائیں، مسجد میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کیلئے صرف ایک دروازے کو کھولا جائے، داخلہ کے وقت ہر مصلی کی تھرمل اسکریننگ کی جائے تا کہ درجہ حرارت کا پتہ چل سکے، نماز شروع ہونے سے قبل مسجد کے ہال کو ہر وقت سینی ٹائز کیا جائے، نماز کیلئے بنائی جانے والی صف میں ہرشخص کے درمیان ایک سے دو میٹر کا فاصلہ ہو،ہر مصلی اپنی اپنی ٹوپی پہن کر مسجد میں داخل ہو، ماسک کے ذریعہ ناک اور منہ کو ڈھک لیں، فرض نماز 10 سے 15 منٹ کے وقفہ میں ادا کی جائے ۔ اگر مصلیوں کی تعداد زیادہ ہو تو دو مرتبہ جماعت بنائی جائے، تمام مصلی سنت اور نفل گھروں میں ادا کریں، نماز مکمل ہونے کے بعد مصلی مسجد میں نہ بیٹھیں ، جمعہ کی نماز بھی عربی خطبہ کے ساتھ 15 سے 20 منٹ کے وقفہ کے اندر ادا کی جائے۔ مسجد اور درگاہوں کے احاطہ میں فقیروں کو اکٹھا ہونے نہ دیا جائے، مسجدوں اور درگاہوں میں شیرنی تقسیم کرنے ، کھانے پینے کا نظم نہ کیا جائے، کورونا کی وباء کے پیش نظر درگاہوں میں مزاروں کو بوسہ  دینے سے گریز کیا جائے ، کورونا کی وباء ختم ہونے تک لوگ آپس میں مصافحہ کرنے، گلے ملنے سے گریز کریں ۔ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین اور سابق پولیس عہدیدار عبدالعظیم نے تحریری طور پر یہ تمام ہدایتیں جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرناٹک اور ملک کی دیگر ریاستوں میں کورونا کے پوزیٹیوکیس بڑھ رہے ہیں ۔ ڈاکٹرس کے مطابق کورونا کو وباء طویل عرصہ سے تک انسانوں کی زندگی میں رہ سکتی ہے۔ اس لئے لوگ روزمرہ کے کام کاج اور عبادتوں کے موقع پر بھی مکمل طور پر احتیاط برتیں۔اخبار نویسوں  سے بات چیت  کرتے ہوئے عبدالعظیم نے کہا کہ مسجد وں میں سینی ٹائز یشن ، صفائی اور دیگر احتیاطی تدابیر کے نفاذ کو یقینی بنانے وقف بورڈ آگے آئے، مسجدوں کیلئے خصوصی فنڈ جاری کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...