مہاجر مزدوروں کی امید یں ختم ،کرناٹک حکومت نے اسپیشل ٹرینیں رد کرنے کا کیا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 6th May 2020, 3:53 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍مئی (ایس او نیوز) کرناٹک کے بنگلورو سے مہاجر مزدوروں کو لے کر جانے والی مزدور اسپیشل ٹرینیں ریاستی حکومت نے رد کر دی ہیں۔ یہ ٹرینیں مزدوروں کو لے کر ان کی آبائی ریاست جانے والی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ منگل کو سرکردہ بلڈروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے یہ فیصلہ لیا کہ مزدور اسپیشل ٹرینیں نہیں بھیجی جائیں گی۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ اس کی ضرورت نہیں ہے۔ اس فیصلہ کے بعد ان مہاجر مزدوروں کی امیدیں گھر واپسی کو لے کر ختم ہو گئی ہیں جو کئی دنوں سے اپنے گھر والوں کے پاس جانا چاہتے تھے۔

یدی یورپا حکومت کے اس فیصلے کو گھبراہٹ کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہاجر مزدوروں کی گھر واپسی سے گھبرائی کرناٹک حکومت نے ٹرینیں رد کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد مزدوروں کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بلڈروں کے ساتھ وزیر اعلیٰ یدی یورپا کی ہوئی میٹنگ میں مہاجر مزدوروں کی کمی سے ہونے والے نقصانات کا تذکرہ ضرور ہوا ہوگا اور غالباً اسی کو دیکھتے ہوئے گزشتہ کئی ہفتوں سے گھر واپسی کا انتظار کر رہے الگ الگ ریاستوں کے مزدوروں کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

ذرائع  ملی اطلاع کے مطابق کرناٹک حکومت نے ریلوے سے اپیل کی ہے کہ 6؍مئی سے مہاجر مزدوروں کو لے کر دیگر ریاستوں کو جانے والی سبھی ٹرینوں کو رد کر دیا جائے۔ کرناٹک بین ریاستی سفر کے لیے نوڈل افسر این منجوناتھ پرساد نے منگل کی دیر رات اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی طرف سے ایک خط ساؤتھ ویسٹرن ریلوے (ایس ڈبلیو آر) کو لکھا ہے۔ خط میں انھوں نے کہا ہے کہ بدھ سے مزدور اسپیشل ٹرینیں نہیں چلیں گی۔

5؍مئی کو تحریر کردہ اس خط میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ "ہم نے پانچ دنوں تک روزانہ دو ٹرینوں کا انتظام کرنے کو کہا تھا۔ یہ ٹرینیں بہار کے داناپور جانی تھیں۔ کل (بدھ) سے ٹرین خدمات کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے درج بالا ضمن میں پہلے لکھا گیا خط واپس لیا جاتا ہے۔"

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ فیصلہ CREDAI کے نمائندوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ کی ہوئی میٹنگ کے بعد لیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہمیں مہاجر مزدوروں کی یہاں ضرورت ہے کیونکہ ریاست کی معیشت کو درست کرنے کے لیے پھر سے کام شروع کرنا ہے، جو بغیر مزدوروں کے ممکن نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ دن پہلے ہی وزیر اعلیٰ یدی یورپا نے مہاجر مزدوروں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے گھر نہ جائیں، ان کے لیے کرناٹک میں ہی سب انتظام کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا تھا کہ جو مزدور جہاں ہیں وہیں رہیں، کیونکہ انھیں کام ضرور ملے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کرناٹک حکومت نے مہاجر مزدوروں کے لیے ریل کرایہ فکس کر دیا تھا۔ بنگلورو سے داناپور کے لیے ہر مسافر کو 910 روپے، بنگلورو سے جئے پور کے لیے 855 روپے، ہاوڑہ کے لیے 770 روپے، ہٹیا کے لیے 760 روپے، بھونیشور کے لیے 665 روپے، چکبن واڑا سے لکھنؤ کے لیے 830 روپے اور ملور سے برکاکنا کے لیے 790 روپے مقرر کیے گئے تھے۔ 30 روپے سپر فاسٹ اور 20 روپے اضافی چارج ان سے وصول کیے جانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ مزدوروں سے بسوں کا کرایہ بھی لیا گیا تھا۔ اس میں فی مسافر 130 سے 140 روپے لیے گئے تھے۔ سبھی مزدوروں سے بس اور ٹرین کا کرایہ ایڈوانس میں لے لیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...