بارش سے متاثرہ رام نگرم اورچن پٹن علاقوں میں پہنچ کر وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے لیا جائزہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2022, 12:37 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

رام نگرم، 30؍اگست (ایس او نیوز) گذشتہ دو تین دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے بعد اتوار اور پیر کو رام نگرم اور چن پٹن میں جس طرح  سیلاب جیسی صورتحال پید ا ہوئی تھی اور کئی مکانوں کے اندر پانی داخل ہونے سے  لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا تھا، اس کا جائزہ لینے  آج ریاست کے وزیراعلیٰ بسوراج بومائی نے دورہ کیا اور بارش سے ہوئی تباہی اور اس کے نقصانات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

انہوں نے  نیو ہائی وے روڈ، بخشو کا تالاب، رام نگرم ٹاؤن، چن پٹن بیڑی کالونی پہنچ کرحالات کا جائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ کے ہمراہ ریاستی وزراء آر اشوک، اشوتھ نارائن، سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی، رکن پارلیمان ڈی کے سریش، رکن اسمبلی انیتا کمار سوامی، صدر بلدیہ پاروتمابھی موجود تھیں۔ تمام متاثرہ علاقوں کا دور ہ کرنے کے بعد انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ  بغیر کسی تاخیر کے امدادی کارروائی کی جائے۔ شہر رام نگرم اور چن پٹن کے دو ہزار سے زیادہ گھروں کو بہت زیادہ نقصان پہنچاہے۔ انہوں نے کہا کہ  متاثر ہ علاقوں میں جو بھی بڑا نقصان ہواہے ان کیلئے 5لاکھ روپئے فراہم کئے جائیں گے۔ سلک فیکٹری اور قیمتی اشیاء کے نقصان کیلئے فی کس تین لاکھ روپئے کی امداد،گھر کی دیوارگرنے پر پچاس ہزار روپئے کی مالی امداد کا اعلان کیا ، انہوں نے وعدہ کیا کہ امداد جلد سے جلد متاثرین تک پہنچائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ  قدرتی آفات کے  پیش آنے پر ہمیں مل جل کر ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہے۔ جہاں تک مجھے اس بات علم ہے کہ رام نگرم کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تباہی دیکھنے میں آئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...