بنگلور سے شموگہ اور بھدراوتی لے جانے کے دوران دوکروڑ کی رقم ضبط؛ گاڑی کے ایک ٹائر میں چھپا کر رکھی گئی تھی رقم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2019, 1:36 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو21؍اپریل (ایس اونیوز) لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر  انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے   کے بعد نہ صرف کرناٹک بلکہ ملک کے دیگر ریاستوں اور شہروں میں  حزب مخالف پارٹیوں کے لیڈروں  کے گھروں، کاروں اور دیگرلیڈران کے قریبی رشتہ داروں کے  ہاں چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں اور اب تک  کرناٹک میں جو رقم یا اشیاء ضبط کی گئی ہے، اُس کی مالیت کا اندازہ 83 کروڑ روپئے لگایا گیا ہے۔ 

تازہ ترین چھاپہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کل سنیچر کو  مارا گیا جب  بالکل انوکھے انداز میں غیر محسوب رقم لے جانے کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی۔رپورٹ کے مطابق بنگلورو سے شیموگہ اور بھدراوتی کی طرف رقم لے جانے کی اطلاع ملنے پر انکم ٹیکس افسران کے دستے نے چھاپہ ماراتو کار کے اندر کھے ہوئے اضافی ٹائر (اسٹیپنی) میں چھپاکر رکھے گئے 2.3کروڑ روپے برآمد کی گئی  جن کے بارے میں محکمہ کےآفسران کے مطابق اُن کے پاس کوئی قانونی ثبوت موجود نہیں تھا۔ٹائر کے اندر سے برآمد کیے گئے دو ہزار کی مالیت والے نوٹوں کے بنڈلوں پر مشتمل یہ رقم افسران نے ضبط کرلی ہے۔بھدراوتی اور شیموگہ وغیر ہ میں مزیدٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔

اب تک مشکوک افراد،سیاسی لیڈران اور ان کے دوست واحبا ب کی موٹر گاڑیوں اور تجارتی و رہائشی ٹھکانوں پر چھاپے مارنے کی کارروائیاں کرتے ہوئے الیکشن فلائی اسکواڈ، اسٹیاٹک سرویلینس نے 16.08لاکھ روپے نقد، 67.64لاکھ روپے مالیت کی شراب،7.52لاکھ روپے کی نشیلی چیزوں کے علاوہ 3.85لاکھ روپے کا دیگر سامان ضبط کیا ہے۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مارے گئے چھاپوں میں 17.69کروڑ روپے نقد رقم اور 7.03کروڑ روپے مالیت کی دیگر اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔محکمہ آبکاری کے افسران نے اپنی کارروائیوں کے دوران جملہ 36.86کروڑ روپے مالیت کی 9.38لاکھ لیٹر شراب ضبط کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ضلع اُترکنڑا کے بی جے پی  اُمیدوار آننت کمار ہیگڈے کے قریبی   سمجھے جانے والے ایک  مکان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا، اُس ایک چھاپہ کو چھوڑ کر باقی سبھی  چھاپے کانگریس اور جےڈی ایس کے  لیڈروں یا کارکنوں یا اُن کے قریبی سمجھے جانے والوں کے گھروں پر ہی مارے گئے ہیں، جس کے تعلق سے عام خیال یہ ہے کہ یہ سب کچھ  مرکزی حکومت کی ایماء پر کیا جارہاہے۔ عام لوگوں میں یہ بات بھی گردش کررہی ہے کہ ہار کے خوف سے پریشان مودی حکومت اس طرح کی کاروائیاں کرنے کے  لئے سرکاری آفسران کا  بھرپور استعمال کررہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔