کرناٹک میں مزید 4 اضلاع اَن لاک کی رعایتیں، دوپہر تک دکانیں کھولنے کی اجازت

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2021, 12:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 23؍ جون (ایس او نیوز) کووڈ۔19 کا پھیلاؤ کم ہونے کے  سبب  مزید 4 اضلاع میں حکومت نے اَن لاک کی رعایتیں دی ہیں، یہاں کووڈ پازیٹیو معاملات کی شرح 5 فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ دکشن کنڑا، ہاسن، داونگیرے اور چامراج نگر میں صبح 6 بجے تا دوپہر 1 بجے تک ضروری اشیا کی خریداری کے لئے دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 

حکومت مرحلہ ور مرحلہ ایک ایک ضلع میں رعایتیں دے رہی ہیں۔ پیر کے دن ہی شیمو گہ، بیلاری، وجئے پور، چترادرگہ، بنگلورو دیہی ضلع میں اَن لاک کا اعلان کیاگیا، مزید 4 اضلاع میں یہ رعایت دی گئی ہے۔ جبکہ میسورو، اُڈپی ، چکمگلورو ، کورگ میں لاک ڈاؤن برقرار رکھا گیا ہے۔

حکومت نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ جن 4 اضلاع میں رعایتیں  دی گئی ہیں وہاں صبح 6 بجے تا 1 بجے ضروری   اشیا کی دکانیں کھولی جاسکتی ہیں۔ ایئر کنڈیشن کے بغیر ہوٹل، قلب ، ریسٹوران میں دوپہر 1 بجے تک 50 فیصد گاہکوں کی سرویس کے لئے اجازت رہے گی۔ لیکن یہ شراب فروخت کرنے کی اجازت نہیں، آؤٹ ڈور شوٹنگ کی اجازت دی گئی ہے، بس اور میٹرو میں 50 فیصد مسافر سفر کرسکتے ہیں ۔ آؤٹ ڈور اسپورٹس اسٹیڈیم میں ناظرین کے بغیر اسپورٹس سرگرمیاں چلائی جاسکتی ہیں، سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرسکتا ہے۔ لاڈج اور ریسارٹ میں 50 فیصد گاہکوں کے لئے سرویس رہے گی۔ اسی طرح ائیر کنڈیشن کے بغیر جم چلانے اور 50 فیصد گاہکوں کے لئے اجازت رہے گی۔ صرف شام 7 بجے تک ہی سرکاری بسیں اور میٹرو چلیں گے، 7 بجے سے رات کا کرفیور رہے گا، اسی طرح جمعہ کی رات 7 بجے تا پیر کی صبح 6 بجے تک کرفیو رہے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...