سدارامیا کے خلاف نامناسب تبصرہ کرنے سے گریز کریں جے ڈی ایس کے ریاستی صدر وشواناتھ کو پرمیشور کی وارننگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th May 2019, 12:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍مئی (ایس او نیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور نے اتحاد ی جماعت جنتا دل (سیکولر) کے صدر ایچ وشو ناتھ کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے انہیں کانگریس لیجس لیچر پارٹی کے لیڈر سدا رامیا کے خلاف مستقبل میں نامناسب تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کی وارننگ دی۔مسٹر وشو ناتھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مسٹر سدارامیا کے وزیر اعلیٰ رہتے ریاست میں کانگریس کی کارکردگی صفر رہی ہے۔ڈاکٹر پرمیشور نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ اتحادی حکومت کو اپنا پانچ سال کی مدت کار مکمل کرنا ہے اور مسٹر وشوناتھ کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے بیانات نہ دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کانگریس نے بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے جنتا دل (ایس) سے ہاتھ ملایا ہے اور مسٹر وشو ناتھ کا بیان اتحادیوں کے درمیان اختلاف پیدا کرسکتا ہے اور عوام میں بھی اس کا غلط پیغام جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اختلاف ہے بھی تو اتحاد کی حلیف جماعتیں اسے بات چیت کے ذریعہ حل کرسکتی ہیں کیوں کہ عوامی طورپر کوئی بیان دینے سے بات مزید بگڑتی ہے۔بروز پیر سداشیونگر میں واقع اپنے رہائشی دفتر میں بنگلور کانگریس اور جے ڈی ایس پارٹی کے اراکین اسمبلی،اراکین پارلیمان، میئر،ڈپٹی میئر کے ساتھ آئندہ ہونے والے بی بی ایم پی انتخابات، بی بی ایم پی بجٹ سمیت دیگر اہم ترین موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد نائب وزیراعلیٰ نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ وشواناتھ اور سدارامیا کے درمیان انفرادی و شخصی اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن سیاسی طور پر مخلوط حکومت کی پارٹی بن کر رہتے ہوئے کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چیرمین کے خلاف اس قسم کا بیان دینا مناسب نہیں ہے۔ مخلوط حکومت کو صحت مند طور پرآگے بڑھنے کے لئے اس قسم کے بیانات مددگار نہیں ہوسکتے۔ وزیراعلیٰ کمار سوامی اور جے ڈی ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا کو اس جانب توجہ دینی ہوگی۔ حکومت کو مزید چار سال تک اپنا کام کرنا ہے۔ دونوں پارٹیوں کا اتحاد برقرار رہنے کے لئے اس قسم کے بیانات سے گریز کرنا ہوگا۔ پرمیشور نے مزیدکہاکہ اگر واقعی کوئی ذاتی وانفرادی مسئلہ ہییااختلاف رائے ہے تو متعلقہ قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے۔ کے پی سی سی کے صدر یا اے آئی سی سی کے صدر سے بات چیت کریں، انہوں نے کہاکہ رکن راجیہ سبھا کپیندرا ریڈی سے پوچھ کر ہم نے حکومت تشکیل نہیں دی۔ ہمارے قومی سطح کے قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد حکومت تشکیل پائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے۔ وشواناتھ نے چھیڑا ہے اس کے جواب میں کانگریس قائدین رد عمل ظاہر کررہے ہیں لیکن یہ مناسب نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...