ریاستی حکومت کی ناکامیوں کے متعلق کانگریس کے سلسلہ وارٹوئٹ ۔ ’بومئی کے دورہئ دہلی سے کرناٹک کو ایک پیسے کا بھی فائدہ نہیں‘

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2021, 11:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍ستمبر(ایس او نیوز)وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کرناٹک کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک چار بار دہلی کا دورہ کیا ہے، لیکن اس دورے سے کرناٹک کو ایک پیسے کا بھی فائدہ نہیں ہوا۔یہ طنز کانگریس پارٹی نے اپنے ٹوئٹر پر کیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے اس موضوع پر سلسلہ وار ٹوئٹ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بدل گئے لیکن کرناٹک کے تئیں مرکزی حکومت نے سوتیلے سلوک میں کوئی تبدیلی نہیں لائی۔اقتدار سنبھالنے کے چند ہی دنوں میں وزیر اعلیٰ بومئی نے دہلی کا چار مرتبہ دورہ کیا، لیکن ان دوروں سے کرناٹک کو ایک پیسے کا بھی فائدہ نہیں ہوا۔کرناٹک کو مرکزی حکومت کی طرف سے واجب الادا جی ایس ٹی بقایاجات میں سے ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔ ریاست میں کورنا ویکسین کی قلت کو دور کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے افزود ویکسین کی روانگی نہیں ہوئی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت کاری کے لئے مرکزی حکومت سے ایک پیسہ بھی مہیا نہیں کروایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم مودی کے جنم دن کو تین ہفتوں تک منانے بی جے پی کے اعلان پر طنز کیا ہے اور کہا ہے کہ کیا تین ہفتوں تک جنم دن اس لئے منایا جا رہا ہے کہ سال بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں موت کا تانڈو ہوتا رہے۔کیا بی جے پی کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے ناقص انتظام کے ذریعہ عوام کے قتل عام کاجشن منا رہی ہے؟۔آکسیجن نہ ہونے کے سبب سینکڑوں افراد کی موت کا جشن منارہی ہے؟۔بے روزگاری عام کرنے کا جشن منا رہی ہے۔ مہنگائی کا جشن منا رہی ہے یا ملک کی معاشی تباہی کا جشن منا رہی ہے؟اس کے ساتھ کانگریس نے تہوار کے موقع پر نجی بس مالکان کی طرف سے کرایہ دوگنا کر دئیے جانے پر ریاستی حکومت کی خاموشی کونشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ نجی بس مالکان کی طرف سے جس طرح کی دن دہاڑے لوٹ مچائی گئی، اس پر محکمہ ٹرانسپورٹ خاموش ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ نجی بسوں پر ریاستی حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ یا وہ خود نجی بس مالکان کو کمانے کا موقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...