کووِڈ جانچ رپورٹ 72گھنٹوں کے اندرجاری کرنا ہوگا لازمی۔ضلع انتظامیہ کو ریاستی حکومت کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2020, 12:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جولائی (ایس او نیوز) ریاست کے مختلف مقامات پر کووِڈ کی جانچ کی لیباریٹری رپورٹ بہت ہی تاخیر سے ملنے اور بعض دفعہ ہفتے گزرجانے کی خبروں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریاستی حکومت نے تمام اضلاع کے افسران کو ہدایات جاری کردی ہے کہ کووِڈ جانچ کے لئے سیمپل حاصل کرنے اور اس کا نتیجہ ظاہر کرنے کا عمل زیادہ سے زیادہ 72گھنٹوں کے اندر مکمل ہوجانا چاہیے۔

ریاستی چیف سیکریٹری وجئے بھاسکر نے تمام اضلاع کے چیف ایکزیکٹیو آفیسرس اور ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسرس کے ساتھ’ویب میٹنگ‘ کرتے ہوئے کہا:”کووِڈ جانچ کے لئے زیادہ سے زیادہ 72گھنٹوں کی حد اس طرح ہوگی کہ سیمپل حاصل کرنے اور اسے لیباریٹری تک پہنچانے کے لئے 24گھنٹے، لیباریٹری میں سیمپل آنے کے بعد اس کی ڈیٹا اینٹری کے لئے 24گھنٹے اورڈیٹا اینٹری کے بعد جانچ کرنے اور اس کی رپورٹ جاری کرنے کے لئے24گھنٹے ہونگے۔“

انہوں نے بتایا کہ جانچ کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے سافٹ ویئر ڈیولپ کیا گیا ہے جس کے ذریعے سیمپل کلیکشن سے لیباریٹری تک پہنچائے جانے کے عمل کی نگرانی کی جائے گی۔میٹنگ میں چیف سیکریٹری کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر شالینی رجنیش بھی موجود تھیں۔ ان دونوں نے اضلاع کے سی ای او اورڈی ایس او سے ان کے ہاں لیباریٹریز میں ابھی تک پینڈنگ پڑے ہوئے جانچ نمونوں کی تفصیلات حاصل کیں۔

چیف سیکریٹری نے تمام اضلاع کے افسران کو ہدایت دی کہ ڈیٹا اینٹری کے لئے اضافی آپریٹرز کو کام پر لگایا جائے۔انفرااسٹرکچر کو سدھارا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ لیباریٹری میں مناسب تعداد میں جانچ کی پوری سہولت دستیاب رہے، تاکہ تاخیر کا مسئلہ باقی نہ رہے۔ڈاکٹر شالینی نے افسران سے کہا کہ اس بات کا پورا خیال رکھا جائے کہ کوئی سیمپل جانچ کے بغیر ضائع نہ ہوپائے۔ضلع افسران اور اعلیٰ افسران کے ساتھ بروقت رابطے اور مسائل کے حل کے لئے ایک وہاٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیا گیا۔وجئے بھاسکر نے ڈسٹرکٹ ٹیموں اور لیباریٹری کے ذمہ داروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ جانچ رپورٹ دینے میں جو تاخیر ہورہی ہے اگر اس پر قابو نہیں پایا گیا تو پھر ان کے خلاف ضابطے کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...