صحت اور میڈیکل تعلیم کوایک ہی محکمہ بنادیا جائے گا؟ جنوری سے تمام سرکاری اسپتالوں میں تمام ٹسٹ مفت ہوں گے: ڈاکٹر کے سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2020, 11:54 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍نومبر (ایس او نیوز)محکمہ صحت و خاندانی بہبود اور میڈیکل تعلیم ان دو محکموں کو جوڑ کر ایک ہی محکمہ بنادین پر سنجیدہ غور ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ماہ جنوری سے تمام ٹسٹ مفت کئے جائیں گے۔کسی ٹسٹ کی فیس نہیں لی جائے گی۔ وزیر صحت و میڈیکل تعلیم ڈاکٹر کے سدھاکر نے یہ اطلاع دی ہے۔

بیلگاوی میں آج میڈیکل سے جڑے نئے اداروں کا افتتاح کرنے سے پہلے سدھاکر نے کہا کہ دونوں محکموں کو ایک ساتھ جوڑنے کے مقصد سے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے دونوں قلمدان مجھے فراہم کئے ہیں۔دونوں محکموں کو ایک دوسرے سے جوڑنے سے عوام کا بہت فائدہ ہوگا۔ اسی لئے اس پر غور ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے تمام ضلعی سرکاری اسپتالوں میں مختلف ٹسٹ ماہ جنوری سے مفت کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ الزام ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں بیت الخلاء اور وارڈرس پاک صاف نہیں ہوتے لیکن حکومت اس پر زیادہ توجہ دے گی۔اس میں کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔