کرناٹک کے نائب وزیر اعلی اشوت نارائن بھی کورونا انفیکشن میں مبتلا

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2020, 9:23 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،19؍ستمبر(ایس او نیوز) کرناٹک کے نائب وزیراعلی اشوت نارائن ہفتہ کے روز کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ نارائن نے خود ٹوئٹ کرکے یہ جانکاری دی اور کہا کہ ’’آنے والے اسمبلی سیشن سے پہلے میں نے اپنی جانچ کرائی تھی جس کی سنیچر کو رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ مجھے حالانکہ کورونا کی علامت نہیں ہیں لیکن احتیاط کے طور پر میں گھر میں ہی آئسولیشن میں ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جو شخص بھی میرے رابطے میں آئے ہیں وہ ضروری احتیاط برتیں۔‘‘

واضح رہے کہ اسمبلی کے آنے والے مانسون سیشن سے پہلے اشوت نارائن نے اپنی جانچ کرائی تھی۔ سیشن کے پیش نظر سبھی اراکین اسمبلی کے لئے کورونا کی جانچ ضروری ہوگئی تھی اور جو کورونا سے متاثر نہیں پائے جائیں گے صرف انہیں ہی سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

اس سے پہلے گزشتہ مہینے ریاست کے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا، وزیر صحت بی شری رامولو، وزیر سیاحت سی ٹی روی، وزیر زراعت بی ایس پاٹل، وزیر جنگلات آنند سنگھ بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے اور وہ سب اب ٹھیک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر سدارمیا اور ریاستی کانگریس کے انچارج ڈی کے شیوکمار بھی کورونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے گئے تھے اور راحت کی بات یہ ہے کہ وہ سب پوری طرح سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔