بے بنیاد الزامات کے لیے مودی معافی مانگیں: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th April 2019, 11:43 AM | ریاستی خبریں |

ہاسن،14؍اپریل(ایس او نیوز؍یو این آئی) کرناٹک کے نائب وزیرا علیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے ہفتے کے روز وزیرا عظم نریندر مودی سے ریاست کی کانگریس۔ جنتا دل سیکولر(جے ڈی ایس)اتحاد کی حکومت پر ان کے عائد کردہ الزامات کو ثابت کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے لیے وہ عوامی طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر پرمیشور نے یہاں صحافیوں سے گفتگو میں کرناٹک حکومت کو 20 فیصد کمیشن حکومت کہنے سے متعلق مسٹر مودی کے الزامات کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا،'مسٹر مودی کو ریاستی حکومت پر لگائے گئے اپنے الزامات کو ثابت کرنا چاہیے '۔انہوں نے کہا،'جن منصوبوں میں حکومت نے کمیشن لیا ان کے حقائق اور اعدادو شمار کے ساتھ مسٹر مودی کو آگے آنا چاہیے ۔ ذمہ دار عہدوں پر فائز افراد کو اس طرح کے غلط الزامات نہیں لگانے چاہئیں۔ 

مسٹر مودی کو بے بنیاد الزام لگانے کے لیے معافی مانگنی چاہیے '۔ کانگریس کے رہنما نے رواں عام انتخابات کو ملک کے مستقبل کے لیے کافی اہم قرار دیا اور کہا کہ ہم اپنی حکومت کے کارنامے کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں جن کے کافی مسرت خیز نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ڈاکٹر پرمیشورنے مسٹر مودی سے گذشتہ پانچ برسوں کے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے )کی حکومت کے دوران ہونے والے مظاہرے پر رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا،' مسٹر مودی محض جذبات پر مبنی باتیں کر رہے ہیں اور ان کے پاس عوام کے سامنے رکھنے کے لئے کچھ نہیں ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔