کرناٹک نے توڑا اب تک کا ریکارڈ؛ ایک ہی دن کورونا کے پانچ ہزار سے زائد معاملات؛ 2000 لوگ ڈسچارج بھی ہونے سے عوام کو راحت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th July 2020, 12:39 PM | ریاستی خبریں |

بھٹکل  24 جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک نے جمعرات کو کورونا کا اب تک کا ریکارد توڑتے ہوئے ایک ہی دن پانچ ہزار سے زائد معاملات درج کئے ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس کی لہر دوڑنا فطری بات ہے، مگر اس درمیان راحت کی خبر  یہ ہے کہ جمععرات کو ایک ہی دن 2071 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔

سرکاری ہیلتھ بلٹین میں دی گئی اطلاع کے مطابق  جمعرات کو چوبیس گھنٹوں کے اندر 5,030 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو درج ہوئی ہے جس میں پھر ایک بار سب سے زیادہ معاملات بنگلور سے درج کئے گئے ہیں۔ بلٹین میں دی گئی اطلاع کے مطابق صرف بنگلور شہر سے ہی 2,207   پوزیٹیو معاملات درج کئے گئے ہیں۔

تشویش کی بات یہ ہے کہ ریاست کے جملہ 30 اضلاع میں سے اس بار 13 اضلاع نے ایک ہی دن  سو کا ہندسہ پار کردیا ہے جس سے  تشویش میں اضافہ ہورہا ہے  کہ کورونا کے  معاملات  میں کمی آنے کے بجائے اس میں بتدریج اضافہ ہی ہورہا ہے اور اضافہ بھی اتنی تیزی کے ساتھ ہورہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس پر قابو پانے کی تمام تدابیر ناکام ثابت ہورہی  ہیں۔

بنگلور کے بعد رائچور  میں سب سے زیادہ 258 معاملات درج ہوئے ہیں، کلبرگی میں 229، دکشن کنڑا میں 218  اور بیلگام میں 214 معاملات درج ہوئے ہیں۔

بلٹین کے مطابق  جمعرات کو ایک ہی دن 97 لوگوں کی اموات درج ہوئی ہے  جس میں صرف بنگلور میں ہی 48 لوگوں  نے جانیں گنوائی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  اب تک کورونا سے 1616 لوگ اپنی جانیں گنواچکے ہیں۔

اتنی  بڑی تعداد میں رپورٹ پوزیٹیو آنے کے تعلق سے وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ پہلے کے مقابلے میں  کافی زیادہ تعداد میں جانچ کی جارہی ہے اور بدھ کے روز  صرف ایک ہی دن 27773 لوگوں کے سمپل لئے گئے تھے۔

عوام کے لئے راحت کی خبر یہ ہے کہ  جمعرات کو ایک ہی دن 2071 لوگ اسپتالوں سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں جس میں صرف بنگلور سے ہی ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 1038 ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ریاست کے مختلف اسپتالوں میں ڈسچارج ہونے والوں میں 640 مریض ایسے ہیں جو آئی سی یو میں تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...