کرناٹک کےاسپیکر نے بقیہ 14 باغی اراکین اسمبلی کو بھی قرار دیا نااہل، انتخاب لڑنے پر بھی لگی پابندی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th July 2019, 3:04 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلور 28/جولائی (ایس او نیوز)  کرناٹک اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار نے بقیہ 14 باغی اراکین اسمبلی کو بھی پارٹی بدل قانون کے تحت نا اہل قرار دیا ہے جن کا تعلق  کانگریس اور جے ڈی ایس سے ہے۔ اسپیکر کے مطابق  نا اہل قرار دئے گئے اراکین موجودہ اسمبلی کی مدت کار کے دوران انتخاب بھی نہیں لڑ پائیں گے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق رمیش کمار نے جنتا دل (ایس) کے تین ممبران اسمبلی سمیت 14 باغی ممبران اسمبلی کو فوری طور پر نااہل قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی نااہل ممبران اسمبلی کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ اسمبلی اسپیکر نے گزشتہ ہفتہ کانگریس کے دو اور ایک آزاد ممبر اسمبلی کو نااہل قرار دیا تھا۔

ان ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد 225 رکنی اسمبلی میں کل 208 نشستیں رہ گئی ہیں۔ ریاست میں 14 ماہ پرانی کانگریس-جنتا ادل (ایس) مخلوط حکومت گرنے کے بعد حکومت بنانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 105 اراکین  اسمبلی ہیں اور پارٹی کو ایک آزاد ممبر اسمبلی کی حمایت بھی حاصل ہے۔

ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ کرنے کے بعد اسپیکر رمیش کمار نے کہا کہ میں نے کوئی چالاکی یا ڈرامہ نہیں کیا، بلکہ مہذب طریقہ سے فیصلہ لیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’بی ایس یڈی یورپا نے مجھے کل (سوموار) تک تحریک اعتماد کی نگہداشت کرنے کو کہا ہے۔ فنانس بل 31 جولائی کو منظور کرنا ہے۔ میں تمام ارکان اسمبلی سے تحریک اعتماد کے دوران موجود رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘

کرناٹک میں گذشتہ دنوں چلے سیاسی بحران کا ذکر کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا، ’’ہم کہاں جا پہنچے ہیں! ایک اسپیکر کے طور پر حالات سے نمٹنے کے لئے میرے اوپر جس طرح کا دباؤ ڈالا گیا، اس نے مجھے افسردگی کے سمندر میں ڈھکیل دیا۔‘‘

طویل مدت تک چلے سیاسی ڈرامہ کے بعد جمعرات کو کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر نے تین باغی ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیا تھا۔ ان ارکان میں آر شنکر، رمیش جارکی ہولی اور مہیش کمتھلی شامل ہیں۔ اس وقت بقیہ باغی ارکان اسمبلی کے حوالہ سے اسپیکر کے آر رمیش نے کہا تھا کہ ’’میرے پاس کئی شکایتیں ہیں اور مجھے فیصلہ لینے کے لئے مزید وقت درکار ہے۔ ایسے معاملات میں مطالعہ کرنا پڑتا ہے۔‘‘ اس کے بعد اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے ہوئے اسپیکر رمیش کمار نے بقیہ 14 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ سنا دیا۔

نااہل قرار دیئے گئے ارکان اسمبلی کے نام اس طرح ہیں:  کانگریس کے  بیراٹھی بسوراج، منی رتنم، ایس ٹی سوم شیکھر، روشن بیگ، آنند سنگھ، ایم ٹی بی ناگراج، بی سی پاٹل، پرتاپ گوڈا پاٹل، ڈاکٹر سودھاکر، شیوراج ھیبار اور شری منت پاٹل۔ جے ڈی ایس کے گوپالییا، نارائن گوڈا اور اے ایچ وشوناتھ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔