کرناٹک: سپریم کورٹ کانگریس کے 5 اور باغی ممبران اسمبلی کی درخواست سننے پر رضامند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2019, 10:32 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/جولائی (ایس اونیوز/ آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے کانگریس کے پانچ اور باغی ممبران اسمبلی کی پٹیشن کو 10 باغی ممبران اسمبلی کی زیر التواء درخواست کے ساتھ سننے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔یہ ممبر اسمبلی کورٹ سے ان کا استعفیٰ قبول کرنے کے لیے کرناٹک اسمبلی کے صدر کو ہدایت دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت میں ایک بنچ نے باغی ممبران اسمبلی کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکل مکل روہتگی کی عرضی پر نوٹس لیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان پانچ ممبران اسمبلی کو بھی ان 10 باغی ممبران اسمبلی کی زیر التواء درخواست میں فریق مانا جائے جن کی سماعت منگل کو ہونی ہے۔کانگریس کے پانچ اور باغی ممبران اسمبلی نے 13 جولائی کو سپریم سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ان باغی ممبران اسمبلی کا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ ان کا استعفی قبول کرنے کی ہدایت کرناٹک اسمبلی کے صدر کو دے۔یہ ممبراسمبلی آنندسنگھ کے سدھاکر، این ناگراج، منرتن اور پرکاش بیگ ہیں۔کورٹ نے 12 جولائی کو کرناٹک اسمبلی کے صدر کیار رمیش کمار کو 16 جولائی تک کانگریس - جے ڈی ایس اتحاد کے 10 باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قراردینے کے معاملے میں کسی بھی طرح کافیصلہ کرنے سے روکا تھا۔ادھر ممبئی کے ایک ہوٹل میں رکے ہوئے باغی ممبران اسمبلی نے شہر کے پولیس سربراہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ ملک ارجن کھڑگے یا کانگریس کے کسی بھی دوسرے لیڈر سے ملنا نہیں چاہتے ہیں۔ایسی قیاس آرائی ہے کہ کھڑگے کانگریس کے کچھ دیگر رہنماؤں اور کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی کے ساتھ پووی میں واقع رنیسا ہوٹل میں ان سے ملنے جا سکتے ہیں۔ممبئی کے پولیس کے سربراہ کو لکھے خط میں باغی ممبران اسمبلی نے کہاکہ ان کی خواہش ملکا ارجن کھڑگے یا غلام نبی آزاد یا کانگریس کے کسی بھی لیڈر سے ملنے کی نہیں ہے۔ممبران اسمبلی نے خط میں کہا ہے کہ انہیں خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔انہوں نے پولیس پر زور دیا ہے کہ کانگریس لیڈروں کو ان سے ملنے سے روکا جائے۔کرناٹک میں کانگریس - جے ڈی ایس اتحاد کے رہنماؤں نے اتوار کو حکومت بچانے کے لئے مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔حالانکہ باغی ممبران اسمبلی نے یہ واضح کر دیا کہ وہ لوگ متحد ہیں اور اپنے استعفی پر قائم ہیں۔ کرناٹک حکومت گرنے کے دہانے ہے کیونکہ اس 16 ممبران اسمبلی نے استعفی دے دیا ہے جن میں سے 13 رکن اسمبلی کانگریس کے ہیں اور تین رکن اسمبلی جد (ایس) کے ہیں۔دو آزاد امیدوار نے بھی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...