کرناٹک سیاسی بحران : کمار سوامی حکومت کو آج چھ بجے تک دینا ہوگا فلور ٹیسٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2019, 1:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک میں ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت والی کانگریس اور جے ڈی ایس اتحادی حکومت کیلئے پیر کو اگنی پریکشا کا دن ہے ۔ اسمبلی میں فلور ٹیسٹ ہونا ہے ، جہاں کمار سوامی حکومت کو اکثریت ثابت کرنا ہے ۔ اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار نے اتحادی حکومت کو اکثریت ثابت کرنے کیلئے شام چھ بجے تک کا وقت دیا ہے ۔ کانگریس – جے ڈی ایس نے اس کیلئے ہامی بھر دی ہے ۔ اسمبلی اسپیکر نے یہ بھی بتادیا ہے کہ 16 باغی ممبران اگر ایوان میں نہیں پہنچتے ہیں تو انہیں غیر حاضر مانا جائے گا۔

دھر فلور ٹیسٹ سے پہلے کرناٹک کے سنکٹ موچک مانے جانے والے وزیر ڈی کے شیو کمار نے اتحادی حکومت بچانے کیلئے آخری داو چل دیا ہے ۔ باغی ممبران کو راضی کرنے کیلئے وزیر اعلی کمار سوامی کی جگہ پر کسی اور کو وزیر اعلی بنایا جاسکتا ہے ۔ ڈی کے شیو کمار کا کہنا ہے کہ جے ڈی ایس حکومت بچانے کیلئے کسی بھی طرح کی قربانی کیلئے تیا رہے ۔ یہی نہیں ایچ ڈی کمار سوامی کی پارٹی کانگریس کی جانب سے کسی کو وزیر اعلی بنانے کیلئے بھی تیار ہے ۔

دوسری طرف بہوجن سماج پارٹی کے این مہیش نے کہا ہے کہ اعلی کمان نے فلور ٹیسٹ کے دوران حاضر نہیں رہنے کیلئے کہا ہے ، اس لئے انہوں نے پیر اور منگل کو سیشن میں حصہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ حالانکہ ان کے بیان کے کچھ گھنٹوں بعد بی ایس پی سپریمو مایا وتی نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ انہوں نے ممبر اسمبلی کو کمار سوامی کی حکومت کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت دی ہے ۔

خیال رہے کہ کانگریس کے 13 اور جے ڈی ایس کے تین ممبران اسمبلیوں نے استعفی دیدیا ہے جبکہ آزاد ممبران اسبملی آر شنکر اور ایچ ناگیشن نے اتحادی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی ہے ۔ اب آزاد امیدواروں کی حمایت کے ساتھ اپوزیشن پارٹی بی جے پی کے پاس 225 رکنی اسمبلی میں 107 ممبران اسمبلی ہوگئے ہیں ۔ وہیں استعفی دینے والے ممبران کو ہٹادیا جائے تو اتحادی حکومت کے پاس صرف 101 ممبران ہی باقی رہ گئے ہیں ۔

کانگریس کے ایک رکن رام لنگ ریڈی نے کہا کہ وہ حکومت کی حمایت کریں گے ۔ حکمراں اتحاد کی طاقت 117 ممبران اسمبلی کی ہے ، جس میں کانگریس 78 ، جے ڈی ایس 37 ، بی ایس پی ایک اور اسپیکر کے علاوہ ایک نامزد رکن ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔