کرناٹک کا سیاسی بحران گہرا-مزید 2 اراکین اسمبلی مستعفی بی جے پی باغی لجس لیٹرس کی تائید میں کھل کر سامنے آگئی-مخلوط حکومت کا بچ پانا ناممکن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th July 2019, 12:14 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،11؍جولائی(ایس او نیوز) کرناٹک کے سیاسی بحران میں آج رونما تازہ تبدیلی سے یہ نہیں لگتا کہ کانگریس -جے ڈی ایس مخلوط حکومت بحال ہوسکے گی- آج برسراقتدار کانگریس کے مزید 2 اراکین اسمبلی وزیر برائے ہاؤزنگ ایم ٹی بی ناگراج اور کے سدھاکر نے بھی اسمبلی اسپیکر رمیش کمار کو اپنے استعفیٰ نامہ سونپ دئے -اب استعفیٰ دے چکے اراکین اسمبلی کی تعداد 16 ہوچکی ہے -اس کے ساتھ ہی مخلوط حکومت کے لئے اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کا خطرہ زیادہ بڑھ گیا ہے -اگر اسپیکر نے ان تمام 16 استعفوں کو قبول کرلیا تو 224 رکن اسمبلی میں برسراقتدار کانگریس اور جے ڈی ایس اراکین کی تعداد گھٹ کر 101 ہوجائے گی- مخلوط حکومت کو جن 2آزاد اراکین اسمبلی کی تائید تھی حال ہی میں دونوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے - دونوں کا جھکاؤ بی جے پی کی جانب ہے - ان دونوں کی تائید کے ساتھ بی جے پی کی تعداد 107 پر پہنچ جائے گی جس طرح کانگریس کے کئی ایک قد آور اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دیا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ اپوزیشن بی جے پی نے انہیں اقتدار اور دولت کا بھاری لالچ دیا ہوگا-اسپیکر رمیش کمار نے بھی آج تصدیق کردی ہے کہ ایم ٹی بی ناگراج اور سدھاکر نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے- استعفیٰ دینے کے فوری بعد ناگراج نے ریاستی گورنر واجوبھائی رودابھائی والا سے ملاقات کرکے اپنے اس فیصلہ سے آگاہ کردیا -دوسری جانب آج ودھان سودھا میں ایک ڈرامہ دیکھنے میں آیا جب سدھاکر اپنا استعفیٰ پیش کرکے اسپیکر کے دفتر سے باہر نکلے تو غصہ میں بھرے کانگریس لیڈروں نے جن میں وزیر سماجی بہبود پرنیک کھرگے بھی شامل ہیں، سدھاکرکا گھیراؤ کرکے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کیا -لیکن سدھاکر نے ان کی ایک نہ سنی- استعفیٰ پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو ناگراج نے بتایا کہ میں سیاست سے اکتا گیا ہوں اس لئے میں عوامی زندگی سے سبکدوش ہوجانا چاہتا ہوں - کوئی وزارت یا عہدہ نہیں چاہئے -ناگراج ہوسکوٹے اور سدھاکر چک بالاپور اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں - عین اسی وقت سدارامیا نے ودھان سودھا آکر استعفیٰ واپس لینے سدھاکر سے اپیل کی لیکن سدھاکر پر اس کا کچھ اثرنہیں ہوا-

سیاسی بحران سپریم کورٹ پہنچ گیا:کرناٹک میں چل رہا سیاسی بحران چہارشنبہ کو اس وقت سپریم کورٹ پہنچ گیا جب کانگریس اور جنتا دل (ایس) کے10باغی ارکان اسمبلی نے عدالت میں ایک عرضی دائر کی-انہوں نے عرضی میں اسمبلی اسپیکر پر جان بوجھ کر استعفیٰ قبول نہ کرنے کا الزام لگایا ہے- چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس اینرودھ بوس کی بنچ کے سامنے سینئر وکیل مکل روہتگی نے ان ارکان اسمبلی کی درخواست کا ذکر کیا اور اسے درج کرنے کی درخواست کی-بنچ نے مکل روہتگی کو بھروسہ دلایا کہ وہ یہ دیکھے گی کہ کیا جلد سماعت کے لئے یہ درخواست کل درج کی جا سکتی ہے-روہتگی نے کہا کہ یہ رکن اسمبلی پہلے ہی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور اب نئے سرے سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں - انہوں نے اس درخواست پر چہارشنبہ یا جمعرات کو سماعت کرنے کی درخواست کی جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسمبلی اسپیکر نے تعصب سے بھرپور طریقے سے کارروائی کی ہے اور جان بوجھ کر ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے- ریاستی اسمبلی کے اسپیکر نے منگل کو کہا تھا کہ14باغی ارکان اسمبلی میں سے9 لوگوں کا استعفیٰ صحیح نہیں تھا-کانگریس نے اس معاملے میں اسپیکر کے آر رمیش کمار سے مداخلت کرنے اور ان کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی ہے-کانگریس نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس کے اراکین کو پیسے کا لالچ دے رہی ہے-کرناٹک اسمبلی کے 13ارکان - کانگریس کے10اور جنتا دل (ایس) کے3 نے6جولائی کو ایوان کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ اسمبلی اسپیکر کے دفتر کو پیش کیا تھا -اس کے ساتھ ہی ریاست میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کے لئے سیاسی بحران پیدا ہوگیا -

وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا:بی جے پی نے آج مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کے استعفے مطالبہ کیا -اس نے دعویٰ کیاہے کہ حکمران کانگریس جنتادل (ایس) اتحادکیلئے 11 ممبران اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد وزیراعلیٰ نے ایوان میں اکثریت کھو دی ہے-سابق نائب وزیراعلیٰ کے ایس یشورپا سمیت ریاست کے کئی بی جے پی لیڈروں نے گاندھی مجسمہ کے سامنے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا کی قیادت میں مظاہرے میں حصہ لیا-مظاہرین نے ’اکثریت کھونے والی حکومت مردہ باد، کرسی پر چپکے رہنے والا وزیراعلیٰ مردہ باد‘ جیسے نعرے لگائے-اس کے بعد بی جے پی وفد نے ریاستی گورنر اور اسمبلی اسپیکر رمیش کمار سے بھی ملاقات کرکے جن اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دئے ہیں انہیں جلد قبول کرنے کا مطالبہ کیا -

شیوکماراور نسیم خان پولیس حراست میں: کرناٹک کے کانگریس و جنتا دل حکومت کو بچانے آج جب کرناٹک کے وزیرہمپی کے شیوکمار ممبئی کی مضافات میں واقع ایک ہوٹل جہاں کانگریس کے باغی اراکین اسمبلی قیام پذیر ہیں، انہیں منانے کے لئے ہوٹل پہنچے تو پولیس کی بھاری جمعیت نے شیوکمار سمیت سابق مرکزی وزیر ملند دیورا، کانگریس ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد عارف نسیم خان کو حراست میں لے لیا اور انہیں ممبئی یونیورسٹی کے گیسٹ ہاؤز میں نظر بند کر کے رکھ دیا --موصولہ اطلاعات کے مطابق آج علی الصباح شیوکمار جب پوائی علاقہ میں واقع ریننسن ہوٹل پہنچے تو یہ علاقہ پولیس چھاؤنی لگ رہا تھا -مقامی ڈپٹی کمشنر آف پولیس اور اعلیٰ پولیس افسروں نے شیو کمار کو ہوٹل میں جانے سے روک دیا جس کے بعد انہوں نے اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ آمد باغی اراکین اسمبلی کے مدعو کئے جانے پر ہی عمل میں آئی تھی نیز ان کا اسی ہوٹل میں کمرہ بھی بک تھا لیکن پولیس نے نظم و نسق کا بہانہ بنا کر انہیں اس ہوٹل میں قیام کرنے سے روک دیا -اس موقع پر باغی اراکین اسمبلی کے کئی ایک حمایتی بھی موجود تھے جنہوں نے شیوکمار واپس جاؤ کے نعرے بھی لگائے -اس موقع پر اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے نسیم خان نے کہا کہ کرناٹک میں جمہوری طریقے سے منتخب ہوئی کانگریس و جنتادل حکومت کوگرانے کے لئے بی جے پی کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری ہیں اورجس کے لئے مرکزی حکومت سے لے کر دیگر بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کی مشینری کا غلط استعمال کیا جارہا ہے -بی جے پی کی جانب سے جمہوریت کا گلا گھوٹنے کی کوشش کی جارہی ہے -اسی درمیان ممبئی پولیس نے رینائسنس ہوٹل کے آس پاس دفعہ 144نافذ کر دی ہے جس کے تحت چار سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہے -

گورنر کے رول پر کانگریس اور جے ڈی ایس کا اعتراض: کانگریس اور جنتا دل(ایس)کے کارکنوں نے گورنر وجو بھائی والا کے مبینہ ”تفرقہ پیدا کرنے والے رویہ“ کی مخالفت میں مظاہرہ کرکے ان کے تئیں اپنے غصہ کا اظہارکیا-وہ ایوان کے پرچموں کے ساتھ گورنر کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے -جبکہ پولیس اہلکارو ں نے یہاں واقع راج بھون کی جانب بڑھ رہے مظاہرین کو روکنے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی-مظاہرین مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت کی جانب سے ریاست کے وزیر شیوکمار کواس ہوٹل میں جانے کی اجازت نہ دیئے جانے پر بھی اپنے غصہ کا اظہارکررہے تھے جس میں دونوں پارٹیوں کے10باغی رکن اسمبلی قیام پذیر ہیں -جے ڈی ایس اور کانگریس کارکنوں نے سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا کا پتلا جلاکر ان کے خلاف بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...