کرناٹک میں کورونا متاثرین کی تعداد 2418 تک پہنچ گئی، مہلوکین کی تعداد 47
بنگلورو،28؍مئی (ایس او نیوز)کرناٹک میں کووڈ۔19 سے متاثر ہلاک ہونے والوں کی تعداد مزید تین مریضوں کی موت کے بعد 47 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں چہارشنبہ کی شام 5 بجے تک مزید 135 مریض کورونا سے متاثر ہونے پر کرناٹک میں مریضوں کی تعدا بڑھ کر 2418 تک پہنچ گئی ہے۔
ائیر پورٹ پر نیویارک، منیلا سے آنے والے 491 مسافروں کی اسکریننگ کے بعد ایر پورٹ پر اور دیگر ذرائع سے آئے ہوئے جملہ 1,45,552 مسافروں اسکریننگ کی گئی ہے۔ اب تک 2,41,608 افراد کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ جن میں 2,35,876 افراد کی رپورٹ منفi آئی ہے۔ کلبرگی میں 28، یادگیر میں 16 اور ہاسن ضلع میں 15 نئے مریض اسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔بنگلورومیں 6 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ باگل کوٹ ، دھارواڑ، گدگ ، شیموگہ ، چترادرگہ ، ہاویری ، کوپل، کورگ، رام نگر میں کوئی نیا مریض نہیں پایا گیا ۔ ریاست میں کووڈ۔19 سے متاثر مریضوں کی کل تعداد 2418 میں سے 17 مریض صحت یاب ہو کر گھر گئے ہیں۔