کرناٹک میں کورونا متاثرین کی تعداد 651 تک پہنچ گئی، مرنے والوں کی تعداد 27
بنگلورو،5؍ مئی (ایس او نیوز) کرناٹک میں ایک طرف کورونا وائرس سے بچنے کے لئے گزشتہ دیڑھ ماہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں قدرے نرمی برتی گئی تو دوسری طرف ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ بھی برابر جاری رہا ۔
پیر کے روز ریاست میں کورونا وائرس کے 37 تازہ متاثرین کی نشاندہی کے ساتھ ہی اب تک ریاست متاثرین کی تعداد 651 تک پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس کا شکار دو لوگوں کی موت ہوگئی جس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔
ریاستی محکمہ صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری بلیٹن کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں نئے متاثرین کی نشاندہی کی گئی ہے کل شام داونگیرے سے 22 ؍ نئے معاملات کی نشاندہی سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں 15 معاملوں کی نشاندہی سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں 15 معاملوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔چکبالا پور میں 1، منڈیا میں 2 ، ہاویری میں 1، بنگلورو اربن میں 1 اور بیدر میں 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ان تمام کو مقررہ آئسولیشن مراکز میں داخل کروادیا گیا ہے۔داونگیرے میں ایک 48 سالہ خاتون کی موت ہوگئی ۔ کلبرگی میں ایک 56 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔