ریاستی بی جے پی کے 6؍ وزراء  کی عرضی مستر دکروانے کا نگریس عرضی داخل کرے گی 

Source: S.O. News Service | Published on 8th March 2021, 11:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 8؍مارچ (ایس ا ونیوز )  ریاستی بی جے پی وزیر کی سیکس ویڈیو وائر ل ہونے کے معاملہ میں بی جے پی کے  6؍  وزراء  نے عدالت میں جو عرضی داخل کی ہے ان وزراء کے خلاف اس ویڈیو کے سلسلہ  میں میڈیا یا  سوشیل میڈیا پرکوئی تبصرہ یا خبر شائع کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔ 6 ؍وزراء کی داخل کرده اس عرضی  کے خلاف اس کانگریس لیڈروں نے بھی عدالت میں وزراء کی اس درخواست اور عرضی کو مسترد کرنے کیلئے اپیل داخل کرنے والے ہیں ۔

 کے پی  سی سی  کسان یونٹ کے صدر سچن میگا  نے بیان دیا ہے کہ وزیر برائے زراعت اور دیگر 5 ؍وزراء نے عدالت میں جو یہ عرضی داخل کی ہے کہ میڈیا اور سوشیل میڈیاپر پابندی عائد کی جائے کہ ان کے تعلق سے سیکس ویڈیو سے تعلق کوئی تبصرہ یا خبر نشر کی جائے نہ شائع کی جائے۔ اس عرضی کومسترد کر کے اس سلسلہ میں عرضی داخل  کرنے والے  دنیش کلہلی  کی اس  سی  ڈی سے متعلق سچ بولنے والی مشین کے آگے پیش کر کے سچائی  معلوم کی جائے اور  ایسی سی ڈی  کی تشہیر پر پابندی نہ لگائی جائے اوراگر ایسی سی  ڈی پر پابندی عائد کرنا ضروری ہے تو پھر عدالت کو چاہئے کہ وہ گورنر سے سفارش کر کے ان وزراء کو کابینہ سے برطرف کرنے کیلئے عدالت سے درخواست کی جائے گی ۔ ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا جارہا ہے کہ گورنر فوری ان 6 ؍وزراء سے استعفیٰ طلب کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...