کرناٹک میں ہفتہ وار کووڈ معاملات میں بتدریج کمی درج

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2021, 11:43 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،21؍ستمبر (ایس او  نیوز)ریاست کرناٹک  میں کووڈ معاملات میں بتدریج کمی ہوتی جارہی ہے۔ گذشتہ 8ہفتوں سے یہ کمی ہورہی ہے۔ گذشتہ7دن کے دوران ریاست میں 6,131 معاملات درج ہوئے جو اس سے پہلے والے ہفتے کے 6,571کے مقابلہ 6.6 فی صد کم ہیں۔ معاملات میں اس کمی کے باوجود ایک خوف پیدا ہوگیا تھا جب6دن کی کمی کے بعد اچانک 15 تا 17ستمبر ان کی تعداد روزانہ ایک ہزار سے بڑھنے لگی تھی۔ لیکن ہفتہ وار اوسط کے حساب سے یہ کمی درج ہوئی۔ گذشتہ ہفتہ ریاستی حکومت نے 9.78لاکھ ٹسٹ رکھے جبکہ اس سے پہلے والے ہفتہ کے دوران ٹسٹس کی یہ تعداد 9.84لاکھ تھی۔رکھے گئے ٹسٹس کی تعداد کے اوسط میں گذشتہ 30ماہ کے دوران 20.4فی صد کمی آئی ہے۔کمی کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ کچھ دنوں میں معاملات کم درج ہوئے جن میں اتوار کا دن بھی شامل ہے۔ اتوار783معاملات درج ہوئے جن میں صرف بنگلورو کے 267تھے جو ریاست کا 34فی صد ہے۔شہر میں معاملات کم ہونے کی شرح گذشتہ 30 میں 8.6رہی۔ اس کے بعد سب سے زیادہ معاملات جنوبی کنڑا (97)، اڈپی (82) اور میسورو(69)اضلاع میں دیکھے گئے۔ اسی دوران ویکسین لگانے کا سلسلہ بھی پوری رفتار سے جاری ہے۔ گذشتہ ہفتہ ریاست کی ویکسی نیشن شرح 3.5 سے بڑھ کر 75.11 فی صد ہو گئی۔محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یہ بہت بڑی بات ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔