بغیر نوکری کے راون راج بنانا چاہتے ہیں وزیراعظم مودی:سدارامیا
نئی دہلی، 7 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے نریندر مودی حکومت پر نشانہ لگایا۔سدارمیانے کہاہے کہ ہم رام راج بنانے کے لیے مرضی کی ضرورت ہے،ہمیں کھانا خریدنے کے لئے نوکری کی ضرورت ہے، لیکن نوکری کہاں ہے۔میک ان انڈیا،مدرایوجنا،اسٹارٹ اپ انڈیا سے کیا ہوا،بغیر نوکری کے کیا پی ایم نریندر مودی راون راج بنانا چاہتے ہیں۔کرناٹک اسمبلی میں اعتمادکاووٹ ہارنے کے بعد کانگریس۔ جے ڈی ایس حکومت گر گئی تھی۔اس کے بعد کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت بنی تھی اوریدی یورپا نے ریاست کے وزیر اعلی کا حلف لیا تھا۔اس کے بعد سے مسلسل سدارمیا بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھ رہے ہیں۔اس سے پہلے سدارمیا نے ریاستی حکومت پر کابینہ توسیع کو لے کر نشانہ لگایا تھا۔سدارمیا نے کہا تھاکہ یدی یورپا نے جتنی تیزی حلف برداری میں دکھائی تھی اتنی ہی تیزی کابینہ میں توسیع کرنے میں کیوں نہیں دکھا رہے ہیں۔سدارمیا نے کہا تھاکہ بی ایس یدی یورپا نے حلف برداری میں بڑی جلدی دکھائی، لیکن کابینہ میں توسیع کرنے میں یہ جلدی غائب ہے۔سیلاب اور قحط سے لوگ بے بس ہے، انتظامیہ نے کام کرنا بند کر دیا ہے، یہ جمہوریت ہے یا آمریت۔غور طلب ہے کہ کرناٹک میں کانگریس کے 13 اور جے ڈی ایس کے 3 ممبران اسمبلی کے استعفیٰ دینے کے بعد کمارسوامی حکومت اقلیت میں آگئی تھی۔اس کے بعد جے ڈی ایس لیڈر کمارسوامی کو سی ایم عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔