کرناٹک میں ووٹر لسٹ گھوٹالہ معاملے پر کانگریس نے انتخابی کمیشن میں درج کرائی شکایت

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2022, 11:09 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی ) کانگریس کی کرناٹک یونٹ نے ہفتہ کے روز مبینہ ووٹر لسٹ گھوٹالہ کے تعلق سے بی جے پی کے خلاف انتخابی کمیشن میں شکایت درج کرائی۔ کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار اور اپوزیشن لیڈر سدارمیا نے ووٹر لسٹ سے 27 لاکھ ووٹرس کو ہٹانے کا تجزیہ کرنے کے لیے کہا تھا۔ انھوں نے گزارش کی ہے کہ برسراقتدار بی جے پی نے اپنے فائدے کے لیے ووٹرس کا ڈاٹا چوری کیا ہے۔ بی جے پی کو جہاں بھی جیتنا مشکل ہو رہا ہے، وہ ووٹرس کا ڈاٹا چرانے کے لیے نجی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔

ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ان ایجنسیوں نے انتخابی کمیشن کا ڈاٹا اور پاسورڈ وزیر کو دے دیا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹرس لسٹ کے از سر نو جائزہ کے بہانے غیر قانونی طریقے سے ووٹرس کے ڈاٹا کی چوری کرنے والوں کے خلاف مجرمانہ معاملے اور ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔

کانگریس لیڈر شیوکمار نے وزیر سی این اشوناتھ نارائن اور ان کی ٹیم پر سب سے بڑی دھوکہ دہی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان پر ووٹر آئی ڈی ڈاٹا کا غلط استعمال کرنے، دھوکہ دہی کر جانکاری جمع کرنے اور لاکھوں ووٹرس کے نام کاٹنے کا بھی الزام لگایا۔ کانگریس لیڈروں نے وزیر اعلیٰ بومئی کے استعفیٰ اور معاملے کی جانچ کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے کرانے کا مطالبہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

چئیترا کنداپورا بی جے پی ٹکٹ فراڈ معاملہ میں 2 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ، 76 لاکھ روپے بازیافت - 8 ملزمین گرفتار

بی جے پی سے اسمبلی ٹکٹ دلانے کے نام پر کٹر ہندوتوا وادی کارکن چئیترا کنداپورا کی طرف سے گووندا بابو نامی تاجر کے ساتھ کیا گیا جو 5 کروڑ روپے فراڈ کا معاملہ ہے اس تعلق سے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پولیس کمشنر بی دیانندا نے کہا کہ چئیترا کنداپور اس کے ساتھیوں کی ...

کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات

محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ...

کرناٹک میں بارش کی کمی سے 42 لاکھ ایکٹرعلاقہ کی فصلیں تباہ؛ جلد ہی مرکز کو رپورٹ روانہ کی جائے گی: کرشنا بائرے گوڈا

کرناٹک کے  وزیر برائےمحصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ ریاست کے 195 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دیا جا چکا ہے اور اور ان تعلقہ جات کے لئے مرکز سے معاوضہ کے لئے عرضی داخل کرنے کا میمونڈرم ایک ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے گا۔