کونسل میں ہنگامے کے لئے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون ذمہ دار، جانچ کیلئے قائم ایوان کمیٹی کا عبوری رپورٹ میں الزام

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2021, 11:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍جنوری(ایس او  نیوز) 15 دسمبرکو کرناٹک لیجس لیٹو کونسل میں ہوئے ہنگامے کی جانچ کے لئے قائم ایوان کمیٹی نے ایوان بالا میں ہوئی ہنگامہ آرائی کے لئے نائب وزیر اعلیٰ اشوتھ نارائین اوراس وقت کے وزیر قانون جے سی مادھو سوامی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کمیٹی کی طرف سے 84صفحات پر مشتمل رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے۔

ایوان کے سینئر ممبر مری تبے گوڑا کی قیادت میں قائم کمیٹی نے اپنی عبوری رپورٹ پیچ کرتے ہوئے قطعی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید وقت مانگا ہے۔ کمیٹی نے اس ہنگامے میں شامل اشوتھ نارائین، مادھو سوامی اور دیگر ممبران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔اس کمیٹی میں شامل بی جے پی ممبران ایچ وی سنکنو ر اور ایچ وشواناتھ نے پہلے ہی استعفیٰ دیدیا ہے۔ کمیٹی میں کانگریس کے بی کے ہری پرساد، آربی تماپور شامل ہیں۔کمیٹی نے قطعی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید وقت مانگا ہے۔ اس ہنگامے کے بارے میں کمیٹی نے ایوان کے مارشل اور کانگریس کے رکن پی آر رمیش کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔

ایوان کے ڈپٹی چیر مین ایس ایل دھرمے گوڑا کی خود کشی کے معاملہ میں بھی کمیٹی نے محکمہ داخلہ سے ان کے خط کی مانگ کی ہے جو اب تک مہیا نہیں کروایا گیا ہے۔کمیٹی نے طے کیا ہے کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی کے دوران موجود صحافیوں سے بھی بیانات لئے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔