کرناٹک کو فوری 10ہزار کروڑ کے خصوصی پیکیج کا اعلان کرنے وزیراعلیٰ نے لکھا خط، 30/ہزار مکانات تباہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2020, 12:38 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍اکتوبر(ایس او  نیوز) ماہ اگست، ستمبر اور اکتوبر کے دوران بشمول کلیان کرناٹک، ممبئی کرناٹک اور ریاست کے مختلف مقامات پر ہوئی زبردست بارش اور سیلاب سے ہوئے نقصانات کیلئے فوری طور پر 10/ہزار کروڑ روپئے کا خصوصی پیکیج جاری کرنے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔

ایڈی یورپا نے اپنے اس خط میں کہا ہے کہ ریاست کے مختلف مقامات میں سیلاب سے ریاست کو تقریباً21,609 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ لوگ اپنے مویشی، املاک، گھربار کھوچکے ہیں، متاثرین کو مناسب معاوضہ ادا کرنے اور راحتی کاموں کیلئے 10ہزار کروڑ روپئے کا خصوصی پیکیج کا فوری اعلان کرنے کی انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے فوری متاثر علاقوں کا فضائی سروے کیا ہے، بھاری بارش سے کروڑوں روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ متعلقہ وزراء اور ضلعی انچارج وزراء نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نقصانات کا اندازہ لگایا ہے۔ ان کا بھی اندازہ ہے کہ حالیہ بارش اور سیلاب سے کرناٹک کے عوام کو 21/ہزار کروڑ سے بھی زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بھاری پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے، اس لئے فوری 10/ہزار کروڑ راحتی فنڈ جاری کیا جائے۔ اس کے علاوہ مکمل طورپر سیلاب میں تباہ ہوئے مکانات کی از سر نو تعمیر کیلئے فی مکان 5/ لاکھ روپئے کے حساب سے معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ماہ ستمبر میں مختلف اضلاع میں دوسرے مرحلہ کے سیلاب میں 5,668کروڑ روپئے کا نقصان ہوا۔ اس کے بعد10/ اکتوبر سے ساحلی اور شمالی کرناٹک کے کئی مقامات پر تیسرے مرحلہ کے سیلاب میں تقریباً6500 کروڑ روپئے کا مالی نقصان ہوا ہے۔ ان تینوں مرحلوں کے سیلاب میں 30ہزار سے زیادہ مکانات تباہ ہوئے ہیں۔ 6لاکھ ہیکٹر سے زیادہ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سڑکیں، پل، اسکولوں اور مختلف سرکاری عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

در اصل ایڈی یورپا نے اپنے اس خط کے ذریعہ وزیر اعظم کو سیلاب میں ہوئی تباہی کی مکمل رپورٹ پیش کی ہے۔ 16/اکتوبر کو وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو بذریعہ فون کرناٹک میں سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی تفصیلی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...