بی بی ایم پی بجٹ کے نفاذ پر وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے روک لگادی!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th August 2019, 11:36 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍اگست(ایس او نیوز) سابقہ جے ڈی ایس، کانگریس حکومت کی طرف سے بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کے بجٹ میں 4,000 کروڑ روپئے کا اضافہ کرنے اور شہر میں ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈر جاری کرنے کے منصوبہ پر ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے روک لگادی ہے-وزیر اعلیٰ ایڈی یور پا نے ہفتہ کے دن ریاستی محکمہ برائے شہری ترقیات (یو ڈی ڈی) کو ایک ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مذکورہ منصوبہ کے تحت جتنے بھی ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں ان تمام کی کارروائیوں کو منسوخ کر دے اور نئے ٹینڈرکے اجرا کو روک دیں -ایڈی یورپا کی ہدایات سیاست دانوں اور ٹھیکہ داروں کے گٹھ جوڑ کے لئے اچانک ایک حیران کن معاملہ بن کر سامنے آیا جو بنگلور شہر کے مختلف مقامات پر بلدی اور ترقیاتی کاموں کو اختیار کرنے کے ذریعہ کافی مال بنانے کا خواب دیکھ رہے تھے-واضح رہے کہ بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کا بجٹ برائے سال 2019-20 مئی کی 23 تاریخ کو اس وقت ریاستی کابینہ کی طرف سے منظور کیا گیا تھا جب لوک سبھا انتخابات کے نتائج ظاہر ہو رہے تھے-ریاستی وزیر اعلیٰ نے اس کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے یو ڈی ڈی کے افسران سے کہا ہے کہ مذکورہ بجٹ کو منظوری کے لئے دوبارہ ریاستی کابینہ میں پیش کریں، بی بی ایم پی نے 12,957 کروڑ روپئے پر مشتمل اپنا بجٹ فروری کے مہینہ میں پیش کیا تھا، مگر لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ریاستی کابینہ کی اس بجٹ کو منظوری حاصل نہیں ہو سکی تھی اور بعد میں بی بی ایم پی کمشنر کی گزارش پر اس بجٹ کے حجم کو ایک ہزار کروڑ روپئے تک کم کر دیا گیا تھا، حالانکہ بی بی ایم پی کمشنر آر منجو ناتھ پرساد نے بلدی ادارہ کی آمدنی سے متعلق صلاحیتوں کے پیش نظر یہ مطالبہ کیا تھا کہ بجٹ کو زیادہ سے زیادہ 9,000 کروڑ روپئے تک ہی محدود رکھا جائے، لیکن ریاستی حکومت نے اس وقت کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور جو بنگلور شہری ترقیات کا قلمدان بھی اپنے پاس رکھتے تھے ان کی سفارش پر 11,648.9 کروڑ روپئے کے بجٹ کو منظوری دی تھی-البتہ بی جے پی کے بعد ارکان اسمبلی کی طرف سے یہ الزام لگانے کے بعد کہ بی بی ایم پی افسران غیر قانونی طور پر کام کے کوڈ جاری کر رہے ہیں اور یہ کہ جن کاموں کے لئے ہدایت نامے جاری کئے جا رہے ہیں ان کی تکمیل کے لئپے بی بی ایم پی کے پاس مالیہ بھی موجود نہیں ہے، ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے مذکورہ بجٹ پر ہی روک لگانے کا فیصلہ کیا اور یو ڈی ڈی افسران کو ہدایت دی ہے کہ شہر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق کوئی بھی ٹینڈر یا کام کا ہدایت نامہ جاری نہ کیا جائے- اس کے علاوہ ریاستی وزیر اعلیٰ نے 8,000 کروڑ روپئے کے نوا بنگلورو منصوبے پر بھی روک لگادی ہے-

 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔