کرناٹک کے  وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا فضائی سروے کیا

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2020, 10:49 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیلاری، 21 /اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے بدھ کے روز ریاست کے دو اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں عہدیداروں سے بات چیت کے بعد اضافی رقوم جاری کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ  سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لئے فنڈز پہلے ہی جاری کردیئے گئے ہیں اور حکام سے ملاقات کے بعد مزید فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔

وہ گذشتہ ہفتے ریاست میں وجئے پورہ اور کلبرگی میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کا اندازہ کرنے کے لئے فضائی سروے کے لئے جانے سے پہلے جندال وجیان نگر ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ یدیورپا کے ساتھ ہوائی سروے کے دوران وزیر داخلہ واسوراج بومائی، وزیر پربھو چوہان اور کرناٹک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کمشنر منوج راجن بھی تھے۔مہاراشٹر سے نکلنے والے کرشنا کی ایک ذیلی ندی بھیما کے علاقوں میں گذشتہ دس دنوں سے بارش نے وجے پورہ، کلبرگی، یادگیر اور رائے چور اضلاع میں زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔

یدیورپا نے بتایا کہ شدید بارشوں  اور سیلاب کی وجہ سے کلبرگی اور وجئے پورہ اضلاع کے بہت سے دیہات متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی رپورٹ کے بعد ایک مرکزی ٹیم اس کا معائنہ کرے گی، جس میں چار سے پانچ دن لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی موجودہ صورتحال سے آگاہ ہیں اور انہوں نے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

میرا گھر جلاہے اس لئے تنہا جدوجہد کرتا رہوں گا:اکھنڈاسرینواس

بنگلورو کے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی تشدد کے دوران شرپسندوں نے میرا گھر جلایا ہے اس لئے انصاف کی لڑائی میں تنہا ہی جاری رکھوں گا اس لڑائی میں کانگریس پارٹی میرا ساتھ دے یا نہ دے لیکن جن لوگوں نے میرا گھر، دو پولیس تھانے، متعدد عوامی املاک کو آگ لگادی اور چار بے قصوروں کی جانیں ...

مرکزی حکومت کی نئی زرعی پالیسی کے خلاف چتردرگہ میں کسانوں نے قومی شاہراہ کو بند کرکےکیا احتجاج

مرکزی حکومت کی نئی زرعی پالیسی کے خلاف کسان پورے ملک میں سراپا احتجاج نظر آر ہے ہیں، دہلی کی سرحد پر احتجاج کررہے کسانوں پر پولس کی زیادتی کے خلاف اب کرناٹک کے چتردرگہ میں کے کسانوں نے قومی شاہراہ کو بند کرکے احتجاج کیا۔اس سے پہلے بیلاری اور اُترکنڑا کے سداپور میں بھی کسانوں نے ...

اتر پردیش میں لو جہاد کے نام پر 14 افراد کے خلاف معاملہ درج

 اترپردیش کے ضلع مئو میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے عاشق جوڑے کے گھر سے بھاگ جانے کے بعد مئو پولس نے مبینہ لوجہاد پر کنٹرول کے دعوی کے ساتھ ریاستی حکومت کی جانب سے پاس کئے گئے تبدیلی مذہب قانون کے تحت 14افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔افسران کے مطابق لڑکا پہلے سے شادی شدہ ...

پہلے ٹی-20 میں چہل-نٹراجن نے ہندوستان کو فتح سے کیا ہمکنار، آسٹریلیاکو 11 رنوں سے شکست

لیگ اسپنریوزویندر چہل(25 رن پر تین وکٹ)اور بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹی نٹراجن(30 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی سے ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی-20 مقابلے میں جمعہ کو 11 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری قائم کرلی

کسانوں کی حمایت میں اب ’ایوارڈ واپسی‘ کا سلسلہ شروع، بڑھ گئیں مودی حکومت کی پریشانیاں

زرعی قوانین کے خلاف ایک طرف کسانوں کی تحریک اپنے عروج پر ہے اور وہ کسی بھی حال میں  پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں تو وہیں دوسری طرف  اب کسانوں کی حمایت میں سرکاری ایوارڈس کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس سے مودی حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔  کسانوں کا  کہنا ہے کہ ...

منگلورو: دیواروں پر اشتعال انگیز پیغام لکھنے کے معاملے میں سٹی پولیس نے کیا ایک شخص کو گرفتار

چند دن قبل منگلورو کے دو مقامات پر راتوں کودیواروں کے اوپر لشکر طیبہ اور طالبان کی حمایت میں اشتعال انگیز پیغام اور نعرے لکھنے کے جو واقعات پیش آئے تھے ، اس تعلق سے آج پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔