باغی اراکین اسمبلی کو بی جے پی دے گی ٹکٹ۔کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کی یقین دہانی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st October 2019, 11:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورویکم /اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیراعلیٰ ایڈی یورپا نے نااہل قرار دئے گئے باغی اراکین اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ5دسمبر کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں اگر وہ بی جے پی سے امیدوار بننا چاہتے ہوں تو انہیں ترجیحی طور پر ٹکٹ دئے جائیں گے۔ایڈی یورپا کے اس اعلان سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے مستعفی ہونے والے اراکین اسمبلی کی مایوسی دور ہوگئی ہے اور ان کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔

 ایڈی یورپا کو یہ بیان اس لئے بھی دینا پڑا کیونکہ بی جے پی کے اندر ہی باغیوں کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر اختلافات شروع ہوگئے تھے۔سابقہ انتخابات کے دوران کانگریس اور جے ڈی ایس کے امیدواروں سے شکست کھانے والے بی جے پی کے امیدواروں نے، ان سیٹوں کو اب بغاوت کرکے بی جے پی میں شامل ہونے والوں کے حوالے کرنے پر اعتراض جتایا ہے۔یہاں تک کہ ہوکّیری کے رکن اسمبلی اومیش کٹّی نے صاف لفظوں میں کہہ دیا تھا کہ ضمنی انتخابات کے دوران نااہل قرار دئے گئے اراکین کے ساتھ بی جے پی کا کوئی لینا دینا نہیں رہے گا۔

 اومیش کٹی کے اس بیان سے نااہل قرار دئے گئے اراکین اسمبلی کے اندر مایوسی اور اضطراب کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔ اس فضا کو ختم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ نے مداخلت کی اور کہا کہ یہ بات پہلے سے طے شدہ ہے کہ15 باغی اراکین اگر بی جے پی کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑنا چاہیں گے تو انہیں ترجیح دی جائے گی۔ اس مسئلے پر بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے وعدہ کیا ہے کہ نااہل قراردئے گئے اراکین کو ٹکٹ دینا اور ان کی جیت کو یقینی بنانا بی جے پی کی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ ان اراکین نے اپنی سیاسی کیرئیر کو  داؤ پر لگاکر بی جے پی کو برسر اقتدار آنے میں تعاون کیا ہے۔خیال رہے کہ اسمبلی میں مکمل اکثریت حاصل کرنے کے لئے ضمنی انتخابات میں کم ازکم 6سے7سیٹیوں پر کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ کی اس یقین دہانی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے ہیرے کیرور کے باغی کانگریسی ایم ایل اے بی سی پاٹل نے کہاکہ انہیں او ران کے دیگر ساتھیوں کو پوری توقع ہے کہ سپریم کورٹ سے ان کے حق میں ہی فیصلہ آئے گا۔وہ وزیر اعلیٰ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دراصل رکن اسمبلی اومیش کٹّی کو وزیر اعلیٰ کے موقف کے خلاف بیان دینے سے پہلے عملی سچائیوں کا جائزہ لینا چاہیے تھا۔بی جے پی میں شمولیت کے تعلق سے پوچھے جانے پر پاٹل نے کہا کہ تمام نااہل قرار دئے گئے اراکین مل بیٹھ کر اس سلسلے میں جلد ہی فیصلہ کرنے والے ہیں۔

 دوسری طرف بی جے پی کے اندر ہی مخالفت کی جو آوازیں اٹھ رہی ہیں اس پر روک لگانے کی کوشش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے کہا کہ پارٹی کے 10تا12لیڈروں کو بورڈز اور کارپوریشنز میں اہم عہدے دینے کے تعلق سے آئندہ ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ کیاجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔