ہائی کورٹ کے احاطہ میں زمین دوز پارکنگ تعمیر کرنے کی تجویز

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2019, 11:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو؍12ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے کل گذشتہ کہا ہے کہ شہر میں پارکنگ کے بھاری مسئلہ پر قابو پانے کے سلسلہ میں ریاستی حکومت ہائی کورٹ کی عمارت کے سامنے والی خالی جگہ میں زیر زمین گاڑیوں کی پارکنگ تعمیر کرنے کے امکانات پر غور کرے گی، البتہ اس کارروائی کے دوران اس بات کی کوشش ضروری ہوگی کہ ماحول کو کسی بھی طرح کا نقصان ہونے نہ پائے-انہوں نے کہا کہ ریاست حکومت اس بات کی بھی عہد بند ہے کہ وہ کورٹ کے انتظامی بلاک کے لئے سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں 20 کروڑ روپئے کی لاگت سے کرناٹک کی چیف الیکٹرول دفتر کے مقام پر ایک چھ منزلہ عمارت تعمیر کرے گی-ریاستی وزیر اعلیٰ شہر میں میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ کورٹ کی جدید انیکس کورٹ عمارت کا افتتاح کرنے اور اس کے دوسرے مرحلہ کے تعمیراتی کاموں کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کر رہے تھے-انہوں نے کہا کہ موجودہ ثالثی مرکز سے متصل ایک خندانی عدالت کی عمارت بھی کل 120 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی، یہ عمارت زمین دوز احاطہ کے ساتھ 13 منزلہ رہے گی-ریاستی ہائلی کورٹ کے چیف جسٹس ابھے سرینواس اوکا نے بتایا کہ جدید عمارت میں چھ کورٹ ہال اور پارکنگ کی سہولت رہے گی جبکہ دوسرے مرحلہ میں تعمیر ہونے والی عمارت میں مزید نو کورٹ ہال شامل رہیں گے-انہوں نے بتایا کہ مجوزہ خاندانی عدالت کی عمارت میں منظورشدہ تمام 21 خاندانی عادلتوں کے لئے سہولت فراہم کی جائے گی، واضح رہے کہ اس وقت منظور شدہ خاندانی عدالتوں میں سے صرف سات ہی کام کر رہے ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...