کمارسوامی مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th May 2019, 9:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30/مئی(یواین آئی) وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی جمعرات کو نئی دہلی میں نو منتخب وزیراعظم نریندرمودی کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر کمارسوامی کل نئی دہلی آئیں گے اور حلف برداری پروگرام میں حصہ لیں گے۔لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے)کو زبردست اکثریت ملنے کے بعد مسٹر مودی 30مئی کو مسلسل دوسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔لوک سبھا کی 543سیٹوں میں سے 542سیٹوں پر ہوئے الیکشن میں این ڈی اے نے 350 سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں۔پارٹی کے ذرائع نے یواین آئی کو بتایا کہ بی جے پی کی کرناٹک اکائی کے صدر بی ایس یڈیورپا بھی مسٹر مودی کے حلف برداری پروگرام میں حصہ لیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...