ملک کے وزیرداخلہ کے بعد اب کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی کورونا رپورٹ بھی نکلی پوزیٹیو؛ کرناٹک میں آج بھی کورونا کے معاملات پانچ ہزار سے زائد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd August 2020, 1:01 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلور 2 اگست (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے ٹویٹ کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اُن کی کوویڈ۔19 رپورٹ آج اتوار کو  پوزیٹیو پائی گئی ہے۔ رات قریب 11:30 بجے ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ویسے تو وہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پر   احتیاطاً   اسپتال میں  ایڈمٹ ہوگئے ہیں۔

یڈی یورپا نے اپنے رابطہ میں رہنے والے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلف کورنٹائن ہوجائیں اور لوگوں سے ملنے جلنے سے احتراز کریں۔

خیال رہے کہ آج اتوار کو ہی مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے دی تھی بعد میں  انہیں  احتیاطاً گروگرام  کے میدانتا اسپتال میں  ایڈمٹ کیا گیا تھا، پھر  تمل ناڈو کے گورنر بنوریال پاروتھ کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع ملی،  جبگہ شام ہوتے ہوتے   اُترپردیش کی وزیر  کمل رانی ورون (64)  جس کی  رپورٹ  کچھ روز قبل کورونا پوزیٹیو آئی تھی،  لکھنو میں  انتقال کرنے کی خبر موصول ہوئی۔ اور دیر رات کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کی  کورونا  رپورٹ پوزیٹیو آنے کی خبر نے ریاست کے عوام کو چونکا دیا۔

خیال رہے کہ  آج بھی ریاست کرناٹک میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد  پانچ ہزار سے متجاوز رہی اور ایک ہی دن 5532 معاملات درج کئے گئے، جبکہ آج ریاست کے مختلف حصوں میں کورونا سے 84 لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی۔ آج پھر ایک بار ریاست میں سب سے زیادہ معاملات بنگلور میں ہی درج ہوئے اور آج بھی کورونا متاثرین کی تعداد دو ہزار سے زائد ہی رہی یعنی آج 2105 معاملات ریکارڈ کئے گئے جبکہ سب سے زیادہ اموات بھی بنگلور میں ہی ہوئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق آج بنگلور میں 21 اور میسور اور دکشن کنڑا میں دس دس لوگ کورونا سے زندگی کی جنگ ہار بیٹھے۔ ویسے  ریاست کے مختلف اضلاع سے 4077 لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج بھی ہوئے جو کافی اطمینان بخش ہے اور راحت کی خبر یہ بھی رہی کہ اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والوں میں  سب سے زیادہ بنگلور سے ہی رہی  یعنی بنگلور کے اسپتالوں سے جملہ 2331 لوگ ڈسچارج ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...