بنگلورو میں بارش سے زندگی بے حال، آئی ٹی کمپنیوں کو 225 کروڑ روپے کا نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 6th September 2022, 9:40 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 6؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک کی راجدھانی اور ملک کا آئی ٹی ہب بنگلورو میں زوردار بارش لوگوں کے لیے مصیبت بن گئی ہے۔ اتوار کی رات ہوئی موسلادھار بارش کے بعد سے ہی سڑکوں پر سیلاب جیسے حالات دکھائی دینے لگے اور پیر و منگل کو ضروری سفر کے لیے لوگوں کو ٹریکٹر کا سہارا لینا پڑا۔ لگاتار ہو رہی بارش کے سبب کئی علاقوں میں آبی جماؤ کی حالت پیدا ہو گئی ہے اور ٹریفک نظام بھی ٹھپ ہے۔

ٹریفک نظام ٹھپ ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ایسے میں کئی آئی ٹی اور بڑی کمپنیوں نے اپنے اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ حالانکہ کچھ لوگوں کو دفتر جانا پڑ رہا ہے اور اس میں انھیں کافی مشقتوں کا سامنا ہے۔ مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے اسکولوں و کالجوں میں بھی آج چھٹی کر دی گئی ہے۔ بنگلورو کے کئی علاقوں میں رہنے والے آئی ٹی کمپنیوں کے ملازمین پیر اور منگل کو ٹریکٹر سے اپنے دفتر پہنچے۔ شہر کے ان آئی ٹی پیشہ وروں کے لیے ٹریکٹر کی سواری کرنا پوری طرح سے ایک نیا تجربہ رہا۔

راجدھانی میں کئی جھیل، تالاب اور نالے اس وقت بھرے ہوئے ہیں اور نشیبی علاقوں میں موجود گھروں میں پانی گھس گیا ہے۔ اس سے معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم ہے۔ آئی ٹی فرم میں کام کرنے والی ایک خاتون نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ ’’ہم دفتر سے اتنی چھٹی نہیں لے سکتے، ہمارا کام لگاتار متاثر ہو رہا ہے۔ ہم ٹریکٹرس کا انتظام کر رہے ہیں اور وہ ہمیں 50 روپے میں چھوڑ دیتے ہیں۔‘‘

اس درمیان کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے آئی ٹی کمپنیوں کو بنگلورو میں بارش اور آبی جماؤ کے سبب 225 کروڑ روپے کے ممکنہ نقصان پر بات چیت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ فون کریں گے اور ریاستی راجدھانی میں بارش اور آبی جماؤ کے سبب انھیں ہوئے نقصان اور معاوضہ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔