بسوراج بومئی آر ایس ا یس کے کٹھ پتلی بن کر رہ گئے ہیں، بی جے پی قائدین کو جمہوری نظام میں اعتماد نہیں: سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 27th August 2022, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

میسور و،27؍اگست (ایس او نیوز) بروز جمعہ یہاں پتراکرترا بھون میں میسورو ضلع صحافیوں کی انجمن کے زیر اہتمام میٹ دی پریس پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سابق ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا نے حصہ لیا اور صحافیوں کے سولات کے جوابات دئے۔ ضلع صحافیوں کی انجمن کے صدرا یس ٹی روی کمار اور جنرل سکریٹری سبرامنیم،انوراگ بسوراج بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سدارامیانے کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی فرقہ پرست تنظیم آر ایس ایس کی کٹھ پتلی بن کر رہ گئے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی حکومت عوام کی جانب سے منتخب کردہ حکومت نہیں ہے بلکہ آپریشن کنول کے ذریعہ تشکیل کردہ ناجائز طریقے سے بنائی گئی حکومت ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں میں سے اب تک 10 فیصد وعدوں پر بھی کام نہیں کیا ہے۔ اس سلسلے میں کھلی بحث کیلئے تیار ہوں۔ موجودہ حالت میں رشوت خوری کا بازارگرم ہے، یہ صرف میں نہیں بلکہ عوام کے ساتھ ساتھ، سرکاری افسر،میڈیا اور ودھان سودھا کے در و دیوار کہہ رہے ہیں۔ کنٹراکٹرس نے دو مرتبہ وزیر اعظم کو مکتوب روانہ کیا لیکن اب تک اس پر کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

ایوان میں کھڑے ہوکر وزیر داخلہ ارگا گنانیندرا نے کہا تھا کہ محکمہ پولیس کے سب انسپکٹر کے تقرر کے معاملہ میں کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی ہے لیکن بعد میں اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس امرت پال کو اسی معاملے میں گرفتار کرلیا گیا۔جب میں اس ریاست کا وزیر اعلیٰ رہا تو پانچ برسوں میں 15لاکھ مکانات تعمیر کروائے اور ضرورت مندوں میں تقسیم کروائے لیکن موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اب تک ایک مکان بھی تعمیر نہیں کروایا۔ سدارامیا نے اس موقع پر کہا کہ سال 2018میں ریاستی حکومت پر 242000کروڑ روپیوں کا قرضہ تھا جو آج بڑھ کر 5,40,000کروڑ تک پہنچ گیا۔ موجودہ حالات میں ریاست میں حکومت نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین کو جمہوری نظام میں اعتماد ہی نہیں ہے، یہاں تک کہ ہندوستان کے آئین پر بھی بالکل بھروسہ نہیں ہے۔ اینٹی کرپشن بیورؤ کو عدالت کی جانب سے تحلیل کردئے جانے کے تعلق سے سدارامیانے کہا کہ میں نے اسی وقت ریاستی ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا تھا۔ لیکن اے سی بی صرف کرناٹکا میں نہیں ہے بلکہ گجرات میں بھی موجود ہے۔ پارلیمانی حلقے میسور و کورگ کے رکن پارلیمان پرتاپ سمہا کے متنازعہ بیانات کے تعلق سے سدارامیا نے کہا جب بھی پرتاپ سمہا بات کرتے ہیں جھوٹ ہی ان کے منہ سے نکلتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔