ریاستی کابینہ کی تشکیل کیلئے گرین سگنل ؛ آج دوپہر2بجے وزراء کی حلف برداری تقریب

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2021, 10:54 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍ اگست(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کی قیادت میں نئی ریاستی کابینہ تشکیل دینے بی جے پی ہائی کمان نے گرین سگنل دے دیا ہے - کل 4 اگست دوپہر2.15 بجے نئے وزراء کو حلف دلانے حلف برداری تقریب منعقد ہوگی-

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بومئی کل صبح بنگلورلوٹ آئیں گے -یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کے کسی بھی طرفدار رکن اسمبلی کی کابینہ میں شامل نہ کرنے پارٹی ہائی کمان نے بومئی کو ہدایت دی ہے -حالانکہ ایڈی یورپا نے بومئی کابینہ میں ہرحال میں یلہنکا کے رکن اسمبلی ایس آر وشواناتھ، سابق وزیر آر اشوک، بومن ہلی کے ستیش ریڈی اور کوٹے سرینواس پجاری کو شامل کرنے لابی چلائی ہے -ان میں سے آر اشوک کی شمولیت تو یقینی ہے -

کہا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ بومئی آج دہلی میں بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ایک گھنٹے سے زیادہ ملاقات کے دوران بومئی کابینہ میں شامل کئے جانے والے وزراء کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے - یہ فہرست آج رات دیر گئے جاری کئے جانے کا امکان ہے -

ذرائع کے مطابق دومرحلوں میں کابینہ کی توسیع ہوگی -پہلے مرحلہ میں بشمول ستیش ریڈی، سنیل کمار، ابھئے پاٹل، پورنیما سرینواس اروند بلید،منی رتنا، بی وائی وجیندرا، وترتریاپاٹل 24 وزراء کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے -ذرائع کے مطابق ابھی جگدیش شٹر،سریش کمار وی سومنا،پربھو چوہان،سی سی پاٹل، لکشمن ساروھی سشی کلا جولے کے علاوہ دیگر چند سینئر لیڈروں کی کابینہ میں شمولیت مشکوک ہے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...