کرناٹک کے حلقہ اسمبلی چنچولی میں 19 مئی کو ووٹنگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st May 2019, 7:39 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگی،یکم مئی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک کے حلقہ اسمبلی چنچولی میں جہاں ضمنی انتخاب منعقد ہورہاہے‘ 19مئی کو رائے دہی ہوگی۔ کانگریس کے امیدوارسبھاش رادوڈ کی تائیدمیں یہاں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیرسماجی بہبود پریانک کھرگے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی امیدوار کو سبق سکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی امیدوار اویناش جادھو کے والد ڈاکٹر اومیش جادھو کانگریس کے رکن اسمبلی تھے جو کانگریس سے بغاوت کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

انہوں نے اویناش جادھو پر اپنے آپ کو بی جے پی کو فروخت کردینے کا الزام عائد کیا۔ ریاستی وزیر نے کہاکہ حلقہ چنچولی کے عوام کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ جادھو کو سخت جواب دیں جن کے شبب یہ ضمنی انتخاب ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اومیش جادھوکے لیے جمہوریت کامطلب صرف رقم کماناہے۔

ڈاکٹر جادھو گزشتہ انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر حلقہ چنچولی سے منتخب ہوئے تھے‘ انہوں نے حلقہ لوک سبھا گلبرگہ کے کانگریس کے طاقتور امیدوارملیکارجن کھرگے سے مقابلہ کے لیے بی جے پی میں شامل ہوگئے اور بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...