’کرناٹک میں وزیر اعلیٰ عہدہ 2500 کروڑ روپے میں فروخت ہو رہا‘

Source: S.O. News Service | Published on 20th August 2022, 7:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک کی بی جے پی حکومت میں اس وقت ایک ہلچل کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کئی بار وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کو ہٹائے جانے کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ ایسے میں کانگریس لگاتار ریاست کی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد نے بھی بی جے پی پر حملہ آور رخ اختیار کیا ہے۔ انھوں نے بی جے پی پر ایک انتہائی سنگین الزام بھی عائد کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’ریاست میں وزیر اعلیٰ عہدہ بہت مہنگا ہے۔ وزیر اعلیٰ عہدہ 2500 کروڑ روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ قیمت انھیں کسی اور نے نہیں بلکہ بی جے پی کے ہی ایک لیڈر نے بتائی ہے۔

کانگریس لیڈر ہری پرساد نے کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ ’’کرناٹک میں وزیر اعلیٰ عہدہ کے لیے بہت سارے امیدوار ہیں، اور اس میں بڑی رقم شامل ہے۔ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر کے مطابق کسی کو یہ عہدہ چاہیے تو اسے 2500 کروڑ روپے خرچ کرنے ہوں گے۔‘‘ بسوراج بومئی کو وزیر اعلیٰ عہدہ سے ہٹائے جانے کی قیاس آرائیاں تو ایک ماہ سے زیادہ وقت سے ہو رہی ہیں، لیکن یہ پہلی بار ہے جب کسی نے وزیر اعلیٰ عہدہ کے لیے رقم طے کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ہری پرساد کے اس بیان کو بومئی کابینہ میں وزیر پربھو چوہان نے مسترد کر دیا ہے۔ انھوں نے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ افواہوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ کانگریس کے پاس کام نہیں ہے، بولنے کے لیے کچھ ہے نہیں اس لیے ایسی باتیں ہو رہی ہیں۔ انھیں صرف ایسی باتیں کرنی ہیں جس سے وہ سرخیاں بٹور سکیں۔‘‘ پربھو چوہان نے مزید کہا کہ ’’میں اس بیان کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ صرف ایک جھوٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ کا عہدہ فروخت کے لیے نہیں ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...