پھر اسٹیج پر روئے کمارسوامی، کہا ،وزارت اعلیٰ کے عہدے پر میرا آخری دن بتاتے ہیں لوگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th April 2019, 11:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 16 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انتخابی مہم کے دوران لیڈروں کاپرجوش ہوکرووٹروں سے حمایت کی اپیل کرناکوئی نئی بات نہیں ہے۔کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی پھر ایک بار عوام کے سامنے جذباتی ہو گئے اور خودکے آنسونہیں روک پائے۔ایک ریلی کے دوران انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں میڈیا میں مسلسل کہا جاتا ہے کہ یہ میرا آخری دن ہے۔اتناہی کہتے ہوئے کمارسوامی جذباتی ہوگئے۔مڈیا کے جلسے میں انہوں نے کہا کہ میڈیا مسلسل کہتی ہے کہ میرا وزیراعلیٰ کے طورپرآخری دن ہے لیکن میرے بارے میں غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔بتا دیں کہ اس سیٹ پر ایچ ڈی کمارسوامی کے بیٹے نکھل کمارسوامی انتخاب لڑ رہے ہیں۔اسی وجہ سے جے ڈی ایس پوری طاقت لگا کر یہاں انتخابات لڑ رہی ہے۔اس سے پہلے بھی کئی ایسے موقع آ چکے ہیں، جب کمارسوامی فورم پر پرجوش ہوئے تھے۔حال ہی میں ان کے والد اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا بھی میڈیا کے سامنے اپنے آنسو نہیں روک پائے تھے۔دراصل اس سیٹ سے جے ڈی ایس کے آنجہانی باغی لیڈر ابریش کی بیوی سمنلتا بھی میدان میں ہیں۔ایچ ڈی کمارسوامی نے اپنے جلسہ عام میں کہا کہ ابریش کو ان کی وجہ سے دنیا میں شناخت ملی، لیکن آج ابریش خاندان ہی ان کے خلاف کھڑا ہے، آج سمنلتا ہر جگہ کہہ رہی ہیں کہ جے ڈی ایس چوروں کی پارٹی ہے۔غور طلب ہے کہ کرناٹک میں 28 نشستوں کے لئے پولنگ 18 اور 23 اپریل کو ہوگی۔وہیں گزشتہ لوک سبھا انتخابات کی بات کریں تو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 17 سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔نکھل کمارسوامی کانگریس اور جے ڈی ایس کے مشترکہ امیدوارہیں۔نکھل کمارسوامی کرناٹک کے وزیراعلیٰ کمارسوامی کے بیٹے ہیں۔نکھل کمارسوامی کو بی ایس پی، جے ڈی یو، سماج وادی پارٹی، انڈین نیو کانگریس پارٹی، یہرا نیشنل پارٹی سمیت آزاد امیدواروں سے چیلنج ملنے والا ہے۔اتحاد کے مطابق، کانگریس 20 اور جے ڈی ایس 8 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔