چامراج نگر زہریلے پرسادسے ہلاکتوں کا معاملہ: گروہی مفاد پرستی نے لی 15بے قصوروں کی جان۔ مندر کے پجاری نے دی تھی سپاری !

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th December 2018, 7:43 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بنگلورو19؍دسمبر (ایس او نیوز) چامراج نگر کے سولواڈی گاؤں میں مندر کا زہریلا پرساد کھانے کے بعد ہونے والی15بھکتوں کی ہلاکتوں کے پیچھے اسی مندر کے چیف پجاری کی سازش کا خلاصہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق اس معاملے گرفتار کیے گئے ایک چھوٹے مندر کے پجاری ڈوڈیّا نے پوری سازش پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مندر کے انتظامات کو لے کر چل رہی گروہی جنگ کی وجہ سے اپنے مخالف گروہ کو بدنام کرنے کے لئے مندر کے چیف پجاری ہیمّاڈی مہا دیوا سوامی نے اسے رقم کے بدلے پرساد میں زہر ملانے کا کام سونپا تھا۔

مندر کی آمدنی میں خرد برد: اس سازش کے تار دراصل مندر میں بڑھتی ہوئی آمدنی سے جاملتے ہیں جس پرسولواڈی کُچو مارمّا مندر کے ٹرسٹ میں آپسی رسّہ کشی شروع ہوگئی تھی اور چیف پجاری کے حامیوں اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے دو گروہ بن گئے تھے اور دونوں مندر کے مالیات سمیت تمام انتظامی معاملات میں اپنے گروہ کو حاوی دیکھنا چاہتے تھے۔ مخالف گروہ کا الزام تھا کہ سالور مٹھ کے ہیماڈی مہادیوا سوامی چامراج نگر کے اس مندر ٹرسٹ کے ذمہ دار کی حیثیت سے مندر کی آمدنی میں خرد برد کرنے لگے ہیں اور مندر کو عطیہ میں ملنے والے سونے کے زیورات وغیرہ خود اٹھاکر لے جارہے ہیں۔ اس پر ٹرسٹ کے دیگر اراکین نے اعتراض کیا اور حساب وکتاب کو باقاعدہ ریکارڈ میں رکھنے کا مشورہ دیا۔ اس وجہ سے مہادیوا سوامی کا ایک گروہ بناجس میں ان کے خاص ساتھی وی مہادیّااور مندر منیجر مادیش شامل تھے۔ جبکہ دوسرا گروپ مندر کے خزانچی نیل کنٹا شیواچاریہ، اسسٹنٹ منیجر گروملّپا ،سیکریٹری ششی بیمبا، ٹرسٹ کے اراکین چینپی ، پی شیونّا، ایچ لوکیش اور کیشو مورتھی پر مشتمل تھا۔چینپّی نے مندر کے حساب وکتاب کی جانچ پڑتال شروع کی تو ہیماڈی مہادیو ا سوامی کو یہ بات ہضم نہیں ہوئی۔

گنبد کی تعمیر کا ٹھیکہ : امسال اکتوبر میں مہادیوا سوامی نے اپنے قریبی شخص کو مندر کے لئے ایک نیا گنبد بنانے کا ٹھیکہ دیا جس کی لاگت 1.5کروڑ روپے تھی۔جب یہ بات ٹرسٹ کے دیگر اراکین کو معلوم ہوئی تو انہوں نے اس سے اختلاف کیا ۔ کیونکہ مندر کے پاس صرف34لاکھ روپے تھے اور 1.5کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ چینپی اور اس کے گروہ کے ٹرسٹیوں نے دسمبر میں اسی کام کے لئے کم لاگت والا ٹھیکہ دوسرے شخص کو دے دیا اور گنبد کی تعمیر کا آغاز کرتے وقت مندر میں بھکتوں کے لئے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں کھا ناپیش کیاجانے والا تھا۔

مخالف گروہ سے بدلہ لینے کی سازش : مخالف گروہ کے اس اقدام سے ناراض مہادیوا سوامی نے اپنے ساتھی مادیش اور اس کی بیوی امبیکا (جو کہ سوامی جی کی رشتے دار ہے)کے ساتھ مل کر انتقام لینے کی سازش رچی ۔پڑوسی گاؤں ناگر کوئیل کے ایک پجاری ڈوڈیا کو پروگرام کے دن فراہم کیے جانے والے کھانے میں کیڑے مار دوائی (insecticide) ملانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔اس کے پیچھے ان کامقصد یہ تھا کہ پرساد کھانے کے بعد لوگ قئے کرنے لگیں گے  اور بیمار ہوکراسپتالوں میں داخل ہوجائیں گے۔ اس سے مخالف گروہ پر الزامات لگیں گے اور عوام اس گروہ سے بدظن ہوجائیں گے ۔ اور پھر اس کے بعد مندر کے ٹرسٹ پر مہادیوا سوامی کامکمل کنٹرول قائم رکھنا آسان ہوجائے گا۔

پرساد میں ملایا گیا زہر: کہا جاتا ہے کہ مادیش اور اس کی بیوی نے ہی کیڑے مار دوائی حاصل کرکے پجاری ڈوڈیا کے حوالے کی تھی۔منصوبہ یہ تھا کہ کھانا پکانے کے پانی میں زہریلی دوا ملادی جائے ۔ لیکن 14دسمبر کی صبح جب ڈوڈیا سولواڈی کے مندر میں پہنچا اور باورچی خانے میں جھانک کردیکھاتو تب تک کھانا تیار ہوچکا تھا۔سب لوگ باہر پروگرام میں مصروف تھے۔ کچن میں کوئی موجود نہیں تھا۔ ڈوڈیا نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کھانے میں زہر ملادیا اور چپکے سے باہر نکل گیا۔

چور کی داڑھی میں تنکا: وہ جو کہتے ہیں نا چور کی داڑھی میں تنکا، تو وہ بات ڈوڈیا پر صادق آگئی۔ کیونکہ جیسے ہی کھانے میں زہر ہونے اور کئی افراد کے بیمار اور ہلاک ہونے کی خبریں عام ہوگئیں تو ڈوڈیا بھی پیٹ درد کی شکایت کرتے ہوئے کے آر اسپتال میسورو میں داخل ہوگیا۔ ڈاکٹروں کو اس کے اندر بیماری یا زہر خورانی کی علامات نظر نہیں آئیں۔ مزید تحقیق کے لئے اس کے خون کی جانچ کی گئی تو رپورٹ بالکل نارمل تھی۔ اس پر ڈاکٹروں کو دال میں کچھ کالا ہونے کا شبہ ہوااور انہوں نے اسپتال میں داخل ڈوڈیا کے تعلق سے پولیس کو اطلاع دے دی۔پھر جب پولیس نے اپنی حراست میں لے کر اس سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی تو اس نے پوری سازش کا خلاصہ کردیاجس سے پتہ چلا کہ پانچ لوگوں کی مفادپرستی اور انتقام کی آگ نے پندرہ بے قصوروں کی جان لے لی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...