530مراکز میں سی ای ٹی امتحانات تمام تیاریاں مکمل: ڈاکٹر اشوتھ نارائن

Source: S.O. News Service | Published on 28th August 2021, 11:03 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍اگست (ایس او نیوز) ریاستی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے بتایاکہ ریاست میں پیشہ وارانہ کورسس میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کے لئے کل 530امتحانی مراکز میں سی ای ٹی2021امتحانات منعقد کرنے کی تمام تیاریاں احتیاطی اقدامات کے ساتھ پوری کرلی گئی ہیں۔

ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایاکہ 28اگست کو بیالوجی اور میاتھس اور29 اگست کوفزکس اورکیمسٹری کے لئے امتحانات ہوں گے جب کہ ہورناڑو اور سرحدی علاقہ کے طلبہ کے لئے کنڑا امتحان 30اگست کو منعقد کیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست کے 530امتحانی مراکز میں سے 86 مراکز شہر بنگلورمیں اوربغیر 444مراکز دیگر اضلاع میں قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع کے امتحانی مراکز کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سطح کے افسروں کو بطور مشاہد مقرر کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ امتحان کے دن محکمہ داخلہ کی جانب سے مناسب پولیس بندوبست کیاگیا ہے ساتھ ساتھ کل530مشاہد، 1,600خصوصی اسکواڈ،530سوالاتی پرچوں کے نگراں کار8,409 روم سپرنٹنڈنٹس اور20,415افسران وعملہ کو تعینات کیاگیا ہے۔

ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے بتایاکہ ہورناڑو اور سرحدی علاقوں کے امیدواروں کوکنڑا امتحان 30اگست کو 6مقامات یعنی بنگلور، بیدر، وجئے پور، بلاری، بیلگاوی اور منگلورو میں منعقد ہوں گے ان امتحانات کے لئے 1,682طلبہ نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امتحانات کے موقع پرطلبہ کو لازمی طورپر ماسک پہننا ہے۔ او ایم آر جوابی پرچے میں امیدواروں کو اپنا نام لکھنا ہے۔ امیدوار سی ای ٹی نمبر، سوالاتی پرچہ کا ورشن کوڈ نمبر، اور ایم آر جوبای پرچے میں لکھ کر متعلقہ سرکلس پر کریں۔

انہوں نے بتایاکہ امیدوار کالج کا شناختی کارڈ، پی یو سی سال دوم کی ہال ٹکٹ، بس پاس، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، آدھار کارڈ،پیان کارڈ میں سے کوئی ایک ساتھ لے جائیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ http://ea.kar.nic.in

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...