20؍ستمبر کو سی ای ٹی نتائج کا اعلان کیا جائے گا:اشوتھ نارائن

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2021, 11:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍اگست (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے آج کہا کہ کرناٹکا کامن اینٹرنس ٹسٹ (کے سی ای ٹی) نتائج 2021 کا اعلان 20ستمبر کو کیا جائے گا۔کے سی ای ٹی آج28اگست کو دوپرچے بیولوجی اور میتھس ہوچکے ہیں۔کل بروز اتوار دو پرچوں کیمسٹری اور فزکس کا ٹسٹ ہوگا۔ شہر بنگلورو کے 86امتحانی مراکز اور ریاست کے 444مراکز میں طلباء سی ای ٹی امتحان لکھ رہے ہیں۔آئی اے این ایس کے نارائن کے مطابق جنہوں نے شیشادری پورم کالج کے سی ای ٹی مرکز کی سہولتوں کیا معائنہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ کونسلنگ کی کارروائی ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں شروع ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ آج کا سی ای ٹی امتحان سہل رہا۔جن طلبا کا ٹسٹ کووڈ پازیٹیو پایاگیا،ان کے لئے علاحدہ انتظامات کئے گئے تھے۔ ریاست سے کہیں سے بھی کسی تکلیف کی خبر نہیں ملی جن میں سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے بتایا کہ سی ای ٹی2021 کے لئے 2,01,816 امیدواروں نے اپنے ناموں کا اندراج کروایاتھا۔ اس سے قبل نارائن نے بتایا کہ بیرونی ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے کنڑی گا امیدواروں کے لئے 30اگست کو 6مقامات پر کنڑا زبان کا ٹسٹ منعقد کیاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس امتحان کو سہل طریقہ سے منعقد کرنے530مشاہدین، 1,060 خصوصی انوجلیش اسکواڈ اراکین، 530کسٹوڈین، تقریباً 8,409انوجلیٹروں اور کل 20,415افسروں اور ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...