کرناٹک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کی نمائندہ کمیٹی تشکیل دینے پر زور، آکسیجن، ضروری انجیکشنوں اور ویکسین کی بروقت سپلائی کاسید یٰسین سابق رکن اسمبلی رائ

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2021, 4:23 PM | ریاستی خبریں |

رائچور، 10/مئی(ایس او نیوز/شاکر ایم اے حکیم) سابق رکن اسمبلی رائچورممتاز کانگریسی قائدمسٹر سید یٰسین ن سابق صدر نشین مائینارٹی ڈیولوپمینٹ کارپوریشن کرناٹک نے9مئی کو جاری کردہ ایک صحافتی بیان میں اس بات کا شکر ادا کیا ہے کہ انھوں نے اپنی اسمبلی کی رکنیت کی دوسری معیادکے دورا ن  زبردست جدو جہد کرتے ہوئے رائچور کے لئے500بستروں والے    RIMS ہسپتالوں کی منظوری حاصل کی اور عمارتوں و اندرونی ساخت کی چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یڈی یورپا  کی پہلی معیاد وزارت کے دوران ہی تعمیر مکمل کرلی۔اور اب ہم نے 259بستر کورونا کے مریضوں کے لئے بھی مختص کردئے ہیں۔اسی طرح اوپیک OPECکی امداد کردہ 350سوپر اسپیشیالٹی ہاسپٹل بھی میری ہی رائچور اسمبلی کی رکنیت کی پہلی معیاد کے دوران ہی حاصل ہوا تھا  اور اب 150بستروں والا سیکنڈ ونگ بھی کرونا کے مریضوں کے علاج کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا دونوں ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کا علاج جاری ہے۔ 

مسٹر  سید یٰسین نے کہا ہے کہانھوں نے 9مئی کو انھوں نے چیف منسٹر کرناٹک مسٹر بی ایس یڈی یور پا سے رائچور ضلع کی نمائندگی کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ حکومت ایک علیحدہ سب کو آر ڈینیشن کمیٹی تشکیل دے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل کئے جائیں تاکہ وہ اپنے اضلاع و تعلقہ جات کی شکایات اور مسائل اس انسانی صحت کے لئے سارے ملک  اور ریاست کرناٹک کے کے لئے  چیالینج بنی  ہوئی کورونا۔ 19کی دوسری لہر کے دوران پیش کرسکیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ اہم ادویات و انجیکشنوں اور ویاکسینوں کی  18سال اور اس سے بڑی عمر کے تمام افراد کے لئے متواتر و موثر انداز میں سپلائی ہو اور اسی طرح ویاکسین کی دوسری ڈوز وینٹی لیٹرس، آکسیجن سیلینڈرس۔، آکسیجن کانسنٹریٹرس، ضروری انجیکشوں،  اینٹی بائیوٹکس اور کرونا کے مریضوں کے موثر علاج  و شفایابی کے لئے دیگر ضروری متبادل ادویات کی بھی بر وقت سپلائی کا لحاظ رکھاجائے ۔

مسٹر سید یٰسین نے کہاہے کہ کورونا وائرس  کی اس متعدہ اور خطرناک وبا کے دوران دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کے مابین ربط و ضبط کے معاملہ میں ایک بڑا خلاپایا جاتا ہے۔ ملک کی اندر دیگر پارٹیوں کے قائدین بھی کرونا مرض سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کررہے ہیں۔ ان قائیدین کو آکسیجن کی قلت وینٹی لیٹرس کی قلت اور دیگر ادویات و انجیکشنوں کی قلت کا بڑا شدید احساس ہے۔ انقائدین کے مسائل  و مطالبات کی یکسوئی کا بھی بھرپور لحاظ رکھاجاناچاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...