33,000کروڑروپئے اضافی قرضہ حاصل کرنے حکومت کافیصلہ، ریاستی خزانہ پربوجھ پڑے گا لیکن ترقیات کے لئے یہ جوکھم ضروری ہے:مادھوسوامی

Source: S.O. News Service | Published on 16th September 2020, 12:38 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍ستمبر(ایس او نیوز)کوروناوائرس کاپھیلاؤ اوراس کے نتیجہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ذرائع آمدنی سکڑگئے،ریاستی خزانہ خالی ہوگیا اورریاست مالی بحران کاشکارہوگئی ہے۔اقتصادی بحران اورمالی مشکلات کی شکارریاست میں ترقیاتی کاموں کے لیے حکومت نے اضافی طورپر 33,000 کروڑروپئے کاقرضہ حاصل کرنے کافیصلہ کیاہے۔

اس کے لیے بروزمنگل ہوئے کابینہ اجلاس میں کرناٹک کے اقتصادی نظم وانصرام ضابطہ میں ترمیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔مرکزی حکومت نے ملک کی ریاستوں کی جانب سے قرضہ حاصل کرنے کی مقدارمیں جی ایس ڈی پی کے تحت 3سے 5فیصدتک اضافہ کرنے کی اجازت دی ہے۔اس لیے کرناٹک مالیاتی ذمہ داری ایکٹ میں ترمیم لانے کوریاستی کابینہ نے منظوری دی ہے۔اس بات کی اطلاع ریاستی وزیربرائے قانون وامورپارلیمان جے سی مادھوسوامی نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کااقتصادی نظام مشکلا ت کا شکارہے،اس لیے ایک مرتبہ کے لیے اضافی قرضہ حاصل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے قرضہ حاصل کرنے کی مقدارمیں 5فیصدتک اضافہ کئے جانے کے پیش نظرریاستی حکومت کے لیے بھی یہ گنجائش نکل آئی ہے کہ وہ 36,000کروڑتک کا قرضہ حاصل کرے۔ تاہم حکومت نے 33,000کرو ڑروپئے قرضہ حاصل کرنے کافیصلہ کیاہے۔اس اضافی قرضہ کے حصول سے ریاست میں ترقیاتی کاموں میں پیش رفت آنے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ گوڈس سرویس ٹیکس(جی ایس ٹی)بورڈاجلاس میں ریاستوں کوقرضہ حاصل کرنے کامشورہ دیاگیاہے۔یہ مشورہ اوریاستی حکومت کی جانب سے حاصل کئے جارہے قرضہ کاکوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی معاوضہ کے طورپر مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کیلئے 11,000 کروڑ روپئے واجب الاداہیں۔ اس معاملہ میں ریاست کی طرف سے کئے جارہے مطالبہ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام ریاستوں کویہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ اضافی قرضہ حاصل کرسکتی ہیں۔

ریاست کے ذرائع آمدن میں کمی آگئی ہے اورترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی ہوگئی ہیں۔اس لیے اضافی قرضہ حاصل کرنے سے ریاستی خزانہ پربوجھ بڑجائے گا لیکن ہمارے لیے اس کے علاوہ کوئی اورراستہ نہیں ہے اس لیے ریاستی حکومت نے ے جوکھم اٹھانے کافیصلہ کیاہے۔

کابینہ اجلاس میں کئے گئے اہم فیصلے: سنڈورتعلقہ کے دونی ملئی میں کان کنی کی اجازت دی گئی ہے۔اس سے حکومت کے خزانہ میں سالانہ 648کروڑآمدنی کی توقع کی جارہی ہے۔کے پی ایس سی اراکین کے خلاف پراسیوکیشن کرناہے یانہیں اس بارے میں بحث ہوئی،اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ کرنے ذیلی کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔قومی صحت منصوبہ کے تحت طبی آلات کی خریداری کے لیے 21.7کروڑروپے اوردوائیوں کی خریداری کے لیے 24.90کروڑروپے جاری کرنے کی منظوری۔سرکاری اسپتالوں میں اے ای آرٹی محفوظ یونٹ قائم کرنے کافیصلہ۔583ایکسرے یونٹ کے تحفظ کے لیے 11کروڑروپے کی منظوری۔میسورڈی سی دفترکی عمارت کے لیے اضافی طورپر 84.69کروڑکی منظوری۔نیلمنگل تعلقہ،کسباہوبلی میں سدگنگامٹھ کے لیے 9ایکڑاراضی رعایتی قیمت پرخریداری کافیصلہ۔بیلگاوی تعلقہ کی کتوررانی چنما یونیورسٹی کے لیے 87ایکڑاراضی منظور۔بنگلوردیہی تعلقوں میں 5ایکڑاراضی گرودیواادارہ کودینے کافیصلہ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...