ریاستی کابینہ میں توسیع جلد کی جائے: کمارسوامی

Source: S.O. News Service | Published on 31st July 2021, 11:45 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،31؍جولائی(ایس او  نیوز)سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتا دل کے رہنما ایچ ڈی کماسوامی نے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی سے کہا ہے کہ ریاست میں سیلاب کی سنگین صورتحال سے نپٹنے کے لئے وہ اپنی کابینہ میں جلد از جلد توسیع کریں۔

اخباری نمائند وں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے 2019میں جب ایڈی یورپا وزیر اعلیٰ بنے تو اس وقت بھی ریاست سیلاب کی شدید لپیٹ میں رہی لیکن اس کے باوجود وہ ایک ماہ تک تنہا ریاست کا انتظامیہ چلاتے رہے اور بی جے پی کی مرکزی قیادت نے وزارت میں توسیع کے لئے منظوری نہیں دی۔ کمارسوامی نے کہا کہ بی جے پی کی موجود ہ صورتحال کو دیکھا جائے تو اندازہ ہو تا ہے کہ اعلیٰ کمان کی طرف سے اسی صورتحال کو دہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن ریاست کے مفاد میں اس طرح کی صورتحال بہتر نہیں۔

کمارسوامی نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ بی جے پی قیاد ت کی طرف سے وزارت میں توسیع کے لئے بومئی کو اتنی آزادی دی جائے گی اور نہ ہی ان کو جلد وزارت میں توسیع کرنے دیا جائے گا۔کمارسوامی نے کہا کہ کرناٹک میں ایک بار پھر کورونا کی صورتحال میں بگاڑ کے آثار نمایاں ہو چکے ہیں۔ ایسے میں اگر وزارت کی تشکیل دے کر وزراء کوذمہ داریوں کی تقسیم نہ کی گئی تو پریشانی میں اور اضافہ ہو سکتا ہے۔ کمارسوامی نے کہا کہ تنہا بسوراج بومئی زیادہ دن تک ریاست کے انتظامیہ کو سنبھال نہیں سکیں گے۔اس سوال پر کہ بومئی کو ربراسٹامپ وزیر اعلیٰ کہا جا رہا ہے کمارسوامی نے کہا کہ ابھی انہوں نے عہدہ سنبھالا ہے کچھ د ن ان کو کام کرنے دیا جائے بعد میں ہی یہ پتہ چلے گا کہ وہ ربر اسٹامپ وزیر اعلیٰ ہیں یا کچھ اور۔ان سے یہی امید ہے کہ ایڈی یورپا کے انتظامیہ میں جو خامیاں تھیں ان کو دور کرتے ہوئے حکومت چلائیں گے۔ مدھو بنگارپا کے جے ڈی ایس چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو جانے پر کمارسوامی نے مدھو سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...