بنگلور،13جنوری (ایس او نیوز) بدھ کے روز کرناٹک میں 17 ماہ پرانے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یدی یورپا نے 7 نئے وزرا کو شامل کیا۔
راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر وجوبھائی والا نے وزرا ء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ نئے وزرا میں ایم ایل اے امیش کٹی (ہوکیری) ایس انگارا (سلیا)، مورگیش نیرانی (بلگی)، اروند لمباولی (مہادیو پورہ)، ایم ایل سی آر کے،شنکر، ایم ٹی بی ناگراج اور سی پی یوگیشورشامل ہیں
۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ یدی یورپا، ان کی کابینہ کے ممبران، بی جے پی قائدین اور عہدیداروں، پارٹی کے جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے انچارج ارون سنگھ، ریاستی بی جے پی کے صدر نلن کمار کتیل، نئے وزراء کے کنبہ کے ممبران اور حامیوں نے شرکت کی۔
غور طلب ہے کہ یدی یورپا کے جولائی 2019 میں دوبارہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ریاستی کابینہ میں یہ تیسری توسیع ہے۔