ریاست میں ایل کے جی سے 5ویں تک آن لائن تعلیم پرپابندی ،7ویں تک توسیع زیر غور اور ایس ایس ایل سی امتحانات متعینہ تواریخ پر منعقد کرنے کرناٹک کابینہ کا اہم فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th June 2020, 7:11 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو:11؍جون (ایس اؤ نیوز) بدھ کو ریاستی وزیر تعلیم سریش کمار نے ایل کے جی، یوکے جی سمیت پنجم جماعت تک آن لائن تعلیم نہ ہونے کی جانکاری دی تھی ۔ اسی کو 7ویں تک توسیع کئے جانے کی ریاستی کابینہ کے چند وزراء نے رائے دی ہے ، جس پر حکومت غور کررہی ہے اور اسی طرح متعینہ تواریخ پر ہی ایس ایس ایل سی امتحانات منعقد کرانے کا آج منعقدہ ریاستی کابینہ میں  فیصلہ لئے جانے کی ریاستی وزیر برائے قانون جے سی مادھو سوامی نے جانکاری دی  ہے۔

انہوں نے اخبارنویسوں کوبتایا کہ کابینہ میں بنگلورو مرکزی یونیورسٹی کا نام بدل کر بنگلورو شہری یونیورسٹی کرنے کا بھی کابینہ میں فیصلہ لیاگیا ہے۔ چونکہ بنگلورو سنٹرل یونیورسٹی کے نام پر شہر میں مرکزی حکومت کی ایک یونیورسٹی ہے اسی لئے نام تبدیل کیا گیا ہے۔ اسی طرح سنٹرل کالج کے صحن میں واقع سرکاری سائنس کالج کو علاحیدہ کرتے ہوئے نرپتنگا یونیورسٹی کے نام سے ایک نئی یونیورسٹی قیام کیا جائے گا۔ کرناٹکا اوپن یونیورسٹی قانون میں ترمیم کرتے ہوئے صرف ایک اوپن یونیورسٹی باقی رکھناطئے کیا گیا  ہے ،ریاست میں موجود بقیہ اوپن یونیورسٹیوں کو مجوزہ اوپن یونیورسٹی میں ضم کیا جائے گا۔

وزیر قانون مادھوسوامی نے بتایا کہ اُڈپی ضلع کی بیندورگرام پنچایت میں یڈتارے ، پڈوواری گرام پنچایت ضم کرتے ہوئے بیندور گرام پنچایت کو  پٹن پنچایت کا درجہ دئیے جانے کا  ریاستی کابینہ میں فیصلہ لیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...