مذہب تبدیلی مخالف بل کو کرناٹک کابینہ نے دی منظوری

Source: S.O. News Service | Published on 13th May 2022, 8:44 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 12؍مئی (ایس او نیوز) کرناٹک کابینہ نے مذہب تبدیلی مخالف بل کو منظوری دے دی ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا گیانیندر نے اس تعلق سے کہا کہ بل کو آئندہ اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا، اور تب تک اسے آرڈیننس کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔ مذہب تبدیلی مخالف بل کو منظوری ملنے کے بعد کرناٹک کے وزیر مدھو سوامی نے کہا کہ ’’مذہب تبدیلی قانون سے پہلے ایک آرڈیننس لایا جانا ہے۔ اسمبلی میں جو بھی پاس ہوا تھا، اسے بغیر ترمیم کے آرڈیننس بنا کر نافذ کیا جائے گا۔ ہم آرڈیننس کو پاس کرنے کے لیے کونسل کے پاس جائیں گے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ فی الحال مقننہ کے ایوان بالا میں بل کو پاس کرانے کے لیے بومئی حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے، اسی وجہ سے ابھی اسے آرڈیننس کے ذریعہ لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جون میں قانون ساز کونسل کے انتخابات میں برسراقتدار بی جے پی کو ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کی امید ہے۔

گزشتہ سال کرناٹک اسمبلی میں مذہبی آزادی کے حقوق کا تحفظ بل، 2021 پاس کیا گیا تھا، جس کی اپوزیشن نے سخت مخالفت کی تھی۔ یہ بل قانون ساز کونسل میں زیر التوا ہے، جہاں برسراقتدار بی جے پی اکثریت کے معاملے میں کمزور ہے۔ وزیر اعلیٰ بومئی کا کہنا ہے کہ چونکہ اسمبلی اور کونسل کا اجلاس ختم ہو گیا ہے اس لیے ہم کابینہ میں ایک آرڈیننس لانے کی تجویز رکھ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔