کرناٹک: 15 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان، 5 دسمبر کو ووٹنگ، 9 دسمبر کو نتائج

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2019, 8:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍نومبر(ایس او نیوز) کرناٹک اسمبلی کی 15 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان ہو گیا ہے، کرناٹک کے چیف الیکشن افسر سنجیو کمار نے کہا، ’’5 دسمبر کو پولنگ اور 9 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی، اسی کے ساتھ ہی 11 نومبر سے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گی‘‘۔

بتا دیں کہ کرناٹک میں کانگریس کے 17 ممبران اسمبلی نے پارٹی سے استعفی دے دیا تھا، جس کے بعد كماراسوامی کی حکومت اقلیت میں آگئی تھی اور انہیں سی ایم عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا، كماراسوامی کے استعفی کے بعد بی جے پی لیڈر یدی یورپا نے ریاست میں اپنی حکومت بنائی تھی، تب بی جے پی پر یہ الزام لگا تھا کہ ان باغی ممبران اسمبلی سے پیسے کے دم پر استعفی دلوایا گیا ہے، بعد میں سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے بعد 14 باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا گیا تھا، اب انہی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

کرناٹک ضمنی انتخابات میں تشہیری مہم کے لئے حکمت عملی بنانے کے لئے بنگلور میں کانگریس لیڈروں نے آج کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ایک اجلاس کیا، اجلاس میں پارٹی لیڈر سدارميا، بی ہری پرساد، ڈی شیو کمار اور دنیش گڈو راؤ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...